جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مودی حکومت چین، پاکستان کے حوالے سے عوام کی سوچ پر چل رہی ہے :وزیر خارجہ

’ سرحد پار سے دہشت گردی کوئی نیا چیلنج نہیں‘ پہلے بھی ہوتی تھی‘اب فرق یہ ہے کہ ہم اسے برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-09
in مقامی خبریں
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

نئی دہلی//
وزیر خارجہ‘ایس جے شنکر نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان اور چین کے بارے میں ملک کی سوچ بہت واضح اور فیصلہ کن ہو گئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سوچ کو اپنی خارجہ پالیسی میں شامل کیا ہے ۔
مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے نو سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن، راجکمار رنجن سنگھ اور میناکشی لیکھی کے ساتھ یہاں جواہر لعل نہرو بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ’ہمسایہ پہلے‘پالیسی کے نتیجے میں ہندوستان کے پڑوسی ممالک میں سب سے زیادہ پیش رفت ہوئی ہے اور ہمارا چیلنج بھی بڑھ گیا ہے ۔
جے شنکر کاکہنا تھا’’ پہلی بار یہ خطہ نیپال، بنگلہ دیش، مالدیپ، سری لنکا، میانمار اور بھوٹان کے درمیان رابطے اور اقتصادی تعاون کے ساتھ ایک اقتصادی بلاک بن گیا ہے ۔ سرحدی معاہدوں سے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ آج ہم بنگلہ دیش کی بندرگاہوں کو استعمال کر سکتے ہیں‘‘۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک چیلنج کا تعلق ہے پاکستان کی جانب سے چیلنج کوئی نیا نہیں ہے ۔ سرحد پار سے دہشت گردی پہلے بھی ہوتی تھی۔ اب فرق یہ ہے کہ ہم اسے برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اسے آگے لے کر جائے اور فیصلہ کرے کہ کس سمت جانا ہے ۔
چین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چین ہمارا پڑوسی اور اقتصادی سپر پاور ہے ۔ ’’ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تعلقات اچھے ہوں۔ لیکن معاہدوں پر عمل کیے بغیر سرحد پر امن و استحکام نہیں ہو سکتا۔ اگر چین۱۹۹۳؍اور۱۹۹۶کے سرحدی معاہدے کو توڑتا ہے تو تعلقات کیسے بحال ہوں گے ؟ وادی گلوان واقعہ سے پہلے اور بعد کے حالات میں کافی تبدیلی آئی ہے ‘‘۔
مشرقی لداخ کے سرحدی علاقوں کی صورتحال کے بارے میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ مسئلہ زمین پر قبضے کا نہیں ہے بلکہ اس حقیقت کا ہے کہ۲۰۲۰کے بعد دونوں فوجیں محاذ پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں۔ اس سے گلوان تنازعہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ ہم سفارتی اور فوجی مواصلاتی نظام دونوں کے اجلاس پر زور دے رہے ہیں کہ فورسز کو کیمپوں میں واپس لایا جائے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی چین کے وزیر خارجہ سے کئی دور کی بات چیت ہوئی ہے ۔ ہندوستان واضح طور پر سمجھتا ہے کہ سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے بغیر ہمارے دوطرفہ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں۔
جے شنکر نے کہا کہ۲۰۰۸کے ممبئی حملے کے بعد پاکستان اور۲۰۲۰میں وادی گلوان کے واقعے کے بعد چین کے بارے میں ہندوستانیوں کا تاثر فیصلہ کن طور پر بدل گیا ہے ۔ مودی حکومت اسی کے مطابق کام کر رہی ہے ۔
جموں و کشمیر اور آئین کے آرٹیکل۳۷۰؍اور۳۵؍اے کے بارے میں ایک سوال پرجے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے اس مسئلے کو بین الاقوامی برادری کے سامنے زندہ رکھا ہے ۔ لیکن سال۲۰۱۹میں ہم نے ایک انتہائی اہم فیصلہ کر کے اس سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔ ہم نے اپنا گھر ٹھیک نہ رکھا تو دنیا کچھ بھی کہے گی۔’’ آج جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری آرہی ہے اور ترقی تیز رفتاری سے ہورہی ہے اور دنیا اس پر کچھ نہیں کہہ رہی ہے ‘‘۔
کینیڈا کے قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے ہندوستان پر ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگانے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے کینیڈا کی جانب سے ہندوستان کی تقسیم کے خواہاں خالصتانیوں کو پناہ دینے کے بارے میں کئی شکایات کی ہیں لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ یہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج جون کے دوسرے ہفتے میں‘

Next Post

جاپان ایشیا یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت تین کشمیر منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
جاپان ایشیا یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت تین کشمیر منتخب

جاپان ایشیا یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت تین کشمیر منتخب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.