سرینگر//
جموں کشمیر کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری آلوک کمار نے جمعرات کو کہا کہ۱۰ویں اور۱۲ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جون کے دوسرے ہفتے تک کر دیا جائے گا۔
آلوک کمار نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق نتائج کا اعلان کریں گے۔
کمار نے کہا کہ چونکہ انہوں نے اس سال قومی تعلیمی کیلنڈر کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ امتحانات منعقد کیے ہیں، نتائج مرتب کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔