جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جاپان ایشیا یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت تین کشمیر منتخب

’سمارٹ ویہکل کنجی‘میں زندگیوں کو بچانے کی صلاحیت ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-09
in اہم ترین
A A
جاپان ایشیا یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت تین کشمیر منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

سرینگر//
سائنس میں جاپان ایشیا یوتھ ایکسچینج پروگرام کیلئے منتخب ہونے والے۳ کشمیری طلبا میں سے ایک طالبہ شاہدہ بانو کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ایک دور گائوں افتادہ شیری نروائو سے ہے ۔
اس پروگرام کیلئے منتخب ہونے والے دیگر دو طلاب علموں میں دانش جاوید ساکن مچھی کپوارہ اور مہوش ریاض ساکن کولگام شامل ہیں۔
یہ پروگرام جاپان اور مختلف ایشیائی ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر انجام دیا جاتا ہے اس سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الاقوامی تعاون اور ثقافتی تبادلے کو فروغ ملتا ہے ۔
شاہدہ بانوہ گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول فتح گڑھ میں گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ انہیں قبل ازیں ’انسپائر نیشنل ایوارڈ‘سے بھی نوزا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں انہوں نے’انویٹر انڈیا چلینج‘مقابلے میں اس وقت کامیابی کا جھنڈا گاڑا تھا جب وہ گورنمنٹ بائیز مڈل اسکول شیری پائین میں آٹھویں جماعت کی طالبہ تھیں۔
گذشتہ ماہ شاہدہ نے اپنے گائیڈ ریاض احمد گنائی کے ہمراہ پرگتی میدان دہلی میں منعقدہ ’نینشل ٹیکنالوجی ہفتہ ۲۰۲۳‘میں شرکت کی جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔
طالبہ کا کہنا ہے’’میں اپنے گائیڈ اور استاد ریاض احمد گنائی، تمام اساتذہ، چیف ایجوکیشن افسر بارہمولہ کی بہت مشکور ہوں‘‘۔
شاہدہ نے نابالغوں کو ملک کی سڑکوں پر گاڑی چلانے سے روکنے کیلئے ایک شاندار حل پیش کیا ہے ۔ان کے پروجیکٹ،’سمارٹ ویہکل کنجی‘کے تحت ڈرائیور کی عمر اور لائسنس نمبر معلوم کرنے کیلئے فنگر پرنٹ سنسر کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
شاہدہ نے کہا’’اپنے علاقے میں نابالغوں کو ہونے والے سڑک حادثات سے مرتب ہونے والے اثرات سے ترغیب پا کر میں نے اس پروجیکٹ پر کام کرنا شروع کیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ میرے ’سمارٹ ویہکل کنجی‘میں بے شمار زندگیوں کو بچانے کی صلاحیت و طاقت ہے ۔
ادھر شاہدہ کے سائنس میں جاپان ایشیا یوتھ ایکسچینج پروگرام کے لئے منتخب ہونے پرنسپل ہائیر سکنڈری اسکول فتح گڑھ ڈاکٹر شمیم احمد بٹ اور گورنمنٹ مڈل اسکول شیری پائین کی ہیڈ ماسٹر حفیظہ بانو انتہائی خوش ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی حکومت چین، پاکستان کے حوالے سے عوام کی سوچ پر چل رہی ہے :وزیر خارجہ

Next Post

موسم میں بہتری ‘ وادی میں دن بھر دھوپ کھلی رہی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں

موسم میں بہتری ‘ وادی میں دن بھر دھوپ کھلی رہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.