منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کا ضلع ہسپتال شوپیاں کا دورہ‘ عوام اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-21
in اہم ترین
A A
لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کا ضلع ہسپتال شوپیاں کا دورہ‘ عوام اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
سرینگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بدھ کے روز ضلع ہسپتال شوپیاں کا دورہ کیا اور وہاں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا ضلع میں چند روز قبل ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کو بچانے کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔
پانڈے نے ضلع کے عوام کا بھی شکریہ اعدا کیا جنہوں نے زخمی فوجی جوانوں کو ہسپتال پہنچایا۔
بتادیں کہ شوپیاں کے کنی پورہ گاؤں میں رواں ماہ کی۱۴تاریخ کو ایک فوجی گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوئی تھی جب وہ جائے تصادم آرائی کی طرف جا رہی تھی۔
اس حادثے میں سات فوجی جوان زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بعد میں دو جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے تھے ۔
جی او سی نے ہسپتال پہنچ کر لوگوں‘ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی زخمی فوجی جوانوں کو بچانے کی کاوشوں کی سراہتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل شوپیاں میں ایک انکاؤنٹر ہوا تھا اور اس دوران ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
پانڈے نے کہا’’میں آج یہاں شوپیاں کے لوگوں، اس ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کرنے کیلئے آیا ہوں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’یہاں کے لوگوں نے ان زخمی جوانوں کو ہسپتال پہنچایا اور یہاں کے ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے ان کی جانیں بچائیں‘‘۔
پانڈے نے کہا کہ کسی کی جان لینا آسان ہے لیکن کسی کی جان بچانا بہت مشکل ہے ۔
اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے وادی کشمیر میںعسکری سرگرمیاں کم ہوئی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جیسے عسکری ڈھانچے جنوبی کشمیر خاص طور پر شوپیان میں ختم ہو رہا ہے ویسے ہی وادی کے دیگر اضلاع میں بھی اس کا مکمل خاتمہ ہوکر کشمیر کو جلد ہی عسکریت سے پاک کیا جائے گا ۔
شری امرناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ اس یاترا کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہجور نکر میں مسجد سے نل اڑا لئے گئے

Next Post

حکومت کی ناگا تنظیموں کے ساتھ جنگ بندی میں ایک سال کی توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
حکومت کی ناگا تنظیموں کے ساتھ جنگ بندی میں ایک سال کی توسیع

حکومت کی ناگا تنظیموں کے ساتھ جنگ بندی میں ایک سال کی توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.