جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میں۴ جون سے موسم میں بہتری آنے کا امکان

وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری‘درجہ حرارت کم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-02
in مقامی خبریں
A A
وادی میںبارشوں سے شبانہ درجہ حرارت کئی ہفتوں بعد معمول سے نیچے درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہتے ہوئے محکمہ موسمیات نے۳جون تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی گرج چمک کے ساتھ رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۲جون کو بھی رک رک کا بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری تو کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۳جون کو بعد دوپہر کہیں کہیں بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں۴سے۱۰جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بھی بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ۴جون کے بعد اپنے آپریشنز جیسے دو پاشی، فصل کٹائی وغیرہ دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں موسم مسلسل ناساز گار رہنے سے زرعی اور پھلوں کی پیدا وار پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے اور انتہائی کم وقت کے لئے دھوپ نکلنے سے زرعی اور پھلوں کی پیدا وار متاثر ہوسکتی ہے ۔
ادھر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں۹ء۱۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۴ء۱۱ملی میٹر، پہلگام میں۵ء۱۱ملی میٹر‘ کپوارہ میں۷ء۱۰ملی میٹر، گلمرگ میں۶ء۱۴ملی میٹر اور کوکرناگ میں۴ء۱۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وادی میں ناسازگار موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے کم تو کہیں معمول سے زیادہ درج ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ سیکٹر میں پاکستانی در انداز ہلاک:بی ایس ایف

Next Post

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے۲جنگجو معاونین گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے۲جنگجو معاونین گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.