جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جی ٹونٹی اجلاس:کشمیر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات، سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشیاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-14
in ٹاپ سٹوری
A A
زونی مر میں جنگجوؤں کے ساتھ مختصر تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک

SRINAGAR, MAR 22 (UNI):- Security forces cordoned off the area after militants attack on policeman in Boulachipora area of Srinagar on Tuesday. UNI PHOTO-67U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۴مئی

ماہ رواں کے اواخر میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی ورکنگ گروپ اجلاس کے پیش نظرسری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

شہر کے مختلف علاقوں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی ہیں تاکہ سماج دشمن عناسر کے منسوبوں کوناکام بنایا جاسکے ۔

جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔

شہر سرینگر کے اکثر علاقوں میں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ پائین شہر میں بھی سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سری نگر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔

اتوار کے روز شہر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اور سکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

پائین شہر میں بھی جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔سلامتی عملے کی جانب سے اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر گرمائی راجدھانی سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جو راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر سری نگر شہر میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ رات کے دوران فورسز کا گشت بھی بڑھایا گیا ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ڈلگیٹ سے لے کر شالیمار تک شاہراہ کی تلاشی لی جارہی ہیں۔پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ان کے مطابق شہر میں جگہ جگہ خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے سری نگر کے حدود میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پولیس تھانوں پر سابق سنگبازوں کی طلبی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کو پر امن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں کوئی بھی رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں اور شہر بھر میں مشکوک نظر آنے والے افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

50 کلومیٹر بارہمولہ،اوڑی ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ‘ٹینڈر جاری

Next Post

جموں کشمیر میں ایس آئی اے اور این آئی اے کی چھاپہ ماری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
Next Post
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے

جموں کشمیر میں ایس آئی اے اور این آئی اے کی چھاپہ ماری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.