جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۳۰؍اپریل تک مزید بارشوں کا امکان:محکمہ موسمیات

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں۹ء۳ملی میٹر بارش ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-18
in اہم ترین
A A
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی۲۰؍اپریل تک بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ۱۸؍اور۱۹؍ اپریل کو میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ بیس سے تیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۱۹سے۲۱؍اپریل تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ۱۷؍اور۱۸؍اپریل کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے اور دن کا درجہ حرارت پانچ سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے ۔
ادھر سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۹ء۳ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۸ء۰ملی میٹر، پہلگام میں۵ء۳ملی میٹر، کپوارہ میں۴ء۵ ملی میٹر، گلمرگ میں۸ء۱۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
بارشوں کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری واقع ہوئی ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۲ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت ۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں خاتون ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل

Next Post

سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے رجسٹریشن شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ

سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے رجسٹریشن شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.