سرینگر//
جموںکشمیر کی راجدھانی سرینگر میں پیر کے روز سلفی لینے کے دوران خاتون ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں ایک خاتون سلفی لے رہی تھی کہ اسی اثنا میں ٹرین نے اس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی خاتون کی شناخت کے بارے میں پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سرینگر بڈگام ریلوے ٹریک پر یہ حادثہ پیش آیا ۔
دریں اثنا پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔