سرینگر//
جنوبی کشمیر کے پہلگام میں ٹپر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے باعث موٹر سائیکل سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پہلگام کے لدرو علاقے میں موٹر سائیکل اور ٹپر کے درمیان بھیانک ٹکر ہوئی جس وجہ سے تین افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں منظور احمد بٹ نامی نوجوان کو مردہ قرار دیا۔
حادثے میں زخمی ہوئے دو افراد کی پہچان عبدالحد میر ولد علی محمد اور روف احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکنان عشمقام کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔