جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دوسری جماعت تک کے طلبا کیلئے کوئی ہوم ورک نہیں:محکمہ تعلیم

’ بھاری ہوم ورک ایک مسئلہ ہے جو دونوں طلبا اور والدین کیلئے باعث پریشانی بن جاتا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-14
in مقامی خبریں
A A
دوسری جماعت تک کے طلبا کیلئے کوئی ہوم ورک نہیں:محکمہ تعلیم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سرینگر//
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے ) نے بیگ پالیسی۲۰۲۰کے مطابق طالبعلموں کیلئے ہوم ورک شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری جماعت تک کے بچوں کو کوئی ہوم ورک نہیں دیا جانا چاہئے ۔
وادی کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے سربراہوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی انحراف کے طالب علموں کو بیگ پالیسی۲۰۲۰کے مطابق ہوم ورک دینے کو یقینی بنائیں۔
ڈی ایس ای کے کی طرف سے جاری ایک سر کیولر میں کہا گیا کہ طالب علموں کو دیا جانے والا بھاری ہوم ورک ایک مسئلہ ہے جو دونوں طلبا اور والدین کیلئے باعث پریشانی بن جاتا ہے کیونکہ ایک طلاب علم کو یہ کام رات میں ہی مکمل کرکے اگلی صبح اسکول میں اپنے اساتذہ کو دکھانا پڑتا ہے ۔
سرکیولر میں کہا گیا کہ یہ عمل نہ صرف بچے کا کھیلنے کا وقت اور والدین کا بچے کے ساتھ قیمتی وقت چھین لیتا ہے بلکہ بچے کو اہل خانہ کے ساتھ وقت گذارنے کا بھی موقع میسر نہیں ہوتا ہے ۔
محکمے کی طرف سے جاری سرکیولر کے مطابق بھاری ہوم ورک سے بچے کی تخلیقی صلاحیتیں بھی متاثر ہوجاتی ہیں اور استاد کیلئے بھی بچے کی تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو پروان چڑھانے کا وقت نہیں ملتا ہے ۔
سرکیولر میں کہا گیا کہ یہ بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ بچوں کو ان کے استعداد و رسائی سے زیادہ ہوم ورک دیا جاتا ہے جبکہ بچوں کو گھر میں تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے ۔
بچوں کو گھر پر نصاب کے علاوہ کتابیں پڑھنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے اور ان کتابوں میں سے کچھ کتابوں کے متعلق اسکول میں ہی بات چیت کرنے کی ضرورت ہے ۔
سرکیولر میں کہا گیا کہ اس عمل سے بچوں میں مطالعہ کرنے کے عادات بہتر ہوں گے اسکولوں میں بک کلب کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو اپنے ہی اسکولوں میں پڑھنے کے لئے مفت کتابیں مل سکیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کو تخلیقی سرگرمیوں میں مصروف رکھا جائے‘گروپ مباحثوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ بچے بغیر کسی خوف کے اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔
سرکیولر کے مطابق بیگ پالیسی۲۰۲۰کی رو سے دوسری جماعت تک کے طلاب علموں کو کوئی بھی ہوم ورک نہیں دیا جانا چائیے جبکہ تیسری سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کو ہفتے میں زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے ،چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے طالب علموں کو دن میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ جو ہفتے میں پانچ سے چھ گھنٹے ہیں اور سکنڈری اور ہائر سکنڈری کے طالب علموں کو دن میں زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے جو ہفتے میں دس سے بارہ گھنٹے ہے ، کام دیا جانا چاہئے ۔
اساتذہ کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کرکے بچوں کو ہوم ورک دینے کا منصوبہ تیار کریں۔
سرکیولر میں کہا گیا کہ ایسا بھی دیکھا گیا کہ ایک جماعت کے اساتذہ ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کئے بغیر بچوں کو ہوم ورک دیتے ہیں جو بچوں کے لئے بھاری ہوم ورک کا باعث بن جاتا ہے ۔
سر کیولر میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے سربراہوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی انحراف کے مطابق طالب علموں کو بیگ پالیسی۲۰۲۰کے مطابق ہوم ورک دینے کو یقینی بنائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر کوشاں:پال

Next Post

عالمی شہرت یافتہ ایرانی قاری احسن بیات ہمدانی کا تاریخی جامع مسجد کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
Next Post
عالمی شہرت یافتہ ایرانی قاری احسن بیات ہمدانی کا تاریخی جامع مسجد کا دورہ

عالمی شہرت یافتہ ایرانی قاری احسن بیات ہمدانی کا تاریخی جامع مسجد کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.