جموں//
مرکزی وزیر برائے بجلی و انڈسٹریز‘ کشن پال نے جمعرات کے روز کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے ۔
پال نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سال کے اندر اند ردس لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے اور اس پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے ۔
ان باتوں کا اظہارپال نے جموں میں تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر بجلی نے کہاکہ جمعرات کے روزوزیر اعظم نریندر مودی نے۷۱ہزار نوجوانوں میں نوکریوں کے آرڈر تقسیم کئے ۔
ان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ایک سال کے اندر اندردس لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے ۔
پال نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں جن میں ریلوے ‘ ہوسٹل‘ وزارت داخلہ‘وزارت دفاع اور گرامین بینک شامل ہیں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایڈ جسٹ کیا جارہا ہے ۔
مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگلے۲۵سال ملک ترقی کے منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا’’موجودہ مرکزی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر کاربند ہے ‘‘۔
پال نے بتایا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں موجودہ مرکزی حکومت لوگوں کو بہتر سہولیات میسر رکھنے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔