سرینگر//
جموںکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے جمعرات کے روز کہاکہ اپنی پارٹی اسمبلی الیکشن کیلئے تیار ہے ۔
بخاری نے دعویٰ کیا کہ جموںکشمیر میں اگلی سرکار اپنی پارٹی کی ہوگی اور سبھی سیٹوں پر ہم اپنے امیدوار کھڑا کریں گے ۔
ان باتوں کا اظہار اپنی پارٹی کے صدر نے پانپور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا‘جہاں انہوں نے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہاکہ اپنی پارٹی کے ساتھ لوگ جڑ رہے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلی سرکار اپنی پارٹی کی ہوگی ۔
منشیات کے بارے میںبخاری نے کہاکہ یہ سماج کے لئے اب ایک ناسور بن گیا ہے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر گزر رکھیں ۔
بخاری کے مطابق پانپور میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی اور راغب کرانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشی سماج کیلئے ایک ناسور بن گئی ہے لہذا اس کے خلاف سب سیاسی پارٹیوں کو آگے آنا چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے ۔