سرینگر//
سرینگر پولیس نے نوگام میں جسم فروشی کے ایک اور ریکٹ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس نے دو گاہک اور سیکس ورکر کو بھی حراست میں لیا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نوگام میں جسم فروشی کے ایک اڈے کا پردہ فاش کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ باغ مہتاب جسم فروشی کیس کی تحقیقات کے دوران نوگام میں بھی جسم فروشی کے ایک ریکٹ کا پتہ چلا ۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرکے میاں بیوی سمیت تین افراد کو حراست میں لیا جبکہ دو گاہک اور سیکس ورکر کو بھی دھر دبوچا گیا ۔
پولیس ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت شبیر میر ساکن چرالی پورہ نوگام اُس کی بیوی شازیہ میر‘ عادل ہزار ساکن صورہ کے بطور کی اور انہیں موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔
دریں اثنا عوامی حلقے اس بات پر انگشت بدندان ہے کہ اس متبرک مہینے میں بھی عبادت گزاری کے بجائے ایسے بے ہودہ اور شرمناک فعل انجام دئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے شیطان بھی شرمسار ی محسوس کر رہا ہوگا۔
عوامی حلقوں نے مزید بتایا کہ موجودہ دور کے ائمہ حضرات صرف ایک دوسرے پر الزامات و جوابی الزامات عائد کرنے میں مشغول ہیں ۔