سرینگر//
وادی کشمیرکو خط پیر پنچال سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ پر بحالی کا کام لگ بھگ مکمل ہو چکا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ پر برف صاف کردی گئی ہے جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام بھی شدو مد سے جاری ہے ۔
ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ مغل روڈ کی بحالی کا کام اگلے دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا ۔
آفیسر نے کہاکہ سڑک کو جلد ازجلد قابل آمدورفت بنانے کی خاطرکام شدو مد سے جاری ہے ۔
بتادیں کہ تاریخی مغل روڈ علاقے کے لوگوں کیلئے ایک اہم لائف لائن ہے اور شدید برف باری کے باعث کئی ماہ تک بند رہتی ہے ۔