ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی ٹیم کا جموں کشمیر کا ایک اور دورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-22
in مقامی خبریں
A A
پی سی آئی کمیٹی کی رپورٹ بد نیتی پر مبنی‘ مسترد کرتے ہیں:پریس کور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر///
پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کی تین رکنی ٹیم سرینگر پہنچ گئی ہے۔
جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ ان کا کشمیر کا تیسرا دورہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کی شام کو، ڈاکٹر خادم اتھوبا میتی، پرسنا کمار موہنتی اور جے شنکر گپتا پر مشتمل ایک ٹیم سرینگر پہنچی۔ وہ مختلف پروازوں اور مختلف مقامات سے آئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ آج جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور آج شام راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ۵؍اگست ۲۰۱۹ کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد سے پی سی آئی کا کشمیر کا یہ تیسرا دورہ ہے۔
۱۴ مارچ۲۰۲۰کو بلوندر سنگھ، کمل نین نارنگ اور سید رضا حسین رضوی پر مشتمل پی سی آئی کی ایک ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز سرینگر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایڈیٹرز، فوٹو جرنلسٹ سمیت میڈیا کے مختلف وفود کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی تھی۔
ٹیم نے میڈیا کے مجموعی منظر نامے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں درپیش مشکلات کے بارے میں بھی ان سے رائے طلب کی تھی۔
ٹیم نے ۱۰؍ اگست ۲۰۱۹ کو میڈیا برادری کی سہولت کیلئے محکمہ کی طرف سے قائم کیے گئے میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر کا معائنہ کیا۔ انہیں محکمے کے افسران نے ایم ایف سی کے کام کرنے اور میڈیا برادری کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
پھر۱۴؍ اکتوبر ۲۰۲۱کو پی سی ائی کی دوسری ٹیم جس میں پرکاش دوبے‘ گربیر سنگھ اور ڈاکٹر سمن گپتا بطور ممبر تھے‘نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران میڈیا سے خصوصی بات چیت کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ اس وقت ہوا جب کشمیر میں مقیم ایک صحافی عرفان معراج کو گذشتہ رات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گرفتار کیا۔ این آئی اے نے یواے پی اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں دہلی لے گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ اگست ۲۰۲۳تک مکمل ہو جائیگا:کمشنر ایس ایم سی

Next Post

یو ٹی کے لوگ اپنے جمہوری حقوق سے محروم ہیں: میر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
تجاوزات مخالف مہم روک دی جائے:غلام حسن میر

یو ٹی کے لوگ اپنے جمہوری حقوق سے محروم ہیں: میر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.