سرینگر/20 مارچ
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر(ایل جی) منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کی ترقی میں خواتین کا نمایاں حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جی ڈی پی میں بھی خواتین کا رول بڑھا ہے اور آگے بھی بڑھے گا۔
ایل جی نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سنہا نے کہا”جموں وکشمیر رورل لائیو لی ہڈ مشن پچھلے تین برسوں سے قابل سراہنا کام کر رہا ہے اور جموں وکشمیر کی لگ بھگ 6 لاکھ 27 ہزار خواتین اس سیلف ہلپ گروپ کی وساطت سے با اختیار بن گئی ہیں“۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی 18 ریاستوں کے سیلف ہلپ گروپ یہاں آئے ہیں۔ سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ترقی میں خواتین کا نمایاں حصہ ہے ۔
ایل جی نے کہا”مجھے لگتا ہے کہ ہمارے جی ڈی پی میں بھی خواتین کا رول بڑھ رہا ہے اور آگے بھی بڑھے گا۔“