سرینگر//
جموں کشمیر کے اکھنور میں سیکورٹی فورسز نے پانچ زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد کئے جنہیں بعد میں ناکارہ بنایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز اکھنور جموں کے چرنگال علاقے میں پانچ زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکارڈ نے بعد میں ان گرینیڈوں کو ناکارہ بنایا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔