بدھ, مارچ 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پاکستان ‘بھارت اور بنگلہ دیش میں ۲۴ مارچ کورمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے کا امکان

خلیجی ملکوں میں شعبان کے مہینے کے ۳۰ دن مکمل ہوں گے ‘یکم رمضان المبارک ۲۳ مارچ جمعرات کو ہوگا:ماہرین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-12
in مقامی خبریں
A A
پاکستان ‘بھارت اور بنگلہ دیش میں ۲۴ مارچ کورمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارہمولہ میں دو الگ واقعات میں خاتون سمیت سات منشیات فروش گرفتار

’شب قدر ۱۷؍اپریل کو منائی جائیگی

سرینگر//(ویب ڈیسک)
ابوظہبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے امکانات کے حوالے سے رائے پیش کی ہے۔
فلکیاتی مرکز نے بتایا کہ بعض ملکوں میں شعبان کا مہینہ ۲۱ فروری بروز منگل شروع ہوا اور یہ ملک ۲۱ مارچ بروز منگل رمضان المبارک کے چاند کو دیکھنے کی کوشش کریں گے۔
دیگر کئی ملکوں میں شعبان کا مہینہ ۲۲ فروری بروز بدھ کو شروع ہوا تھا۔ ان ملکوں میں انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، ایران، عمان، اردن، الجزائر، مراکش اور موریطانیہ شامل ہیں۔ ان ملکوں میں ماہ مقدس کا چاند دیکھنے کی کوشش ۲۲ مارچ بدھ کو کی جائے گی۔
مرکز کے ڈائریکٹر محمد شوکت عودہ نے مرکز کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ۲۱ مارچ منگل کو ہلال کی تحقیقات کرنے والے ملکوں میں چاند کا نظر آنا ناممکن ہے۔ کیونکہ ۲۱ مارچ کو چاند سورج کے غروب سے قبل ہی غروب ہو جائے گا۔ اس طرح ان ملکوں میں شعبان کے مہینے کے ۳۰ دن مکمل ہوں گے اور ان ملکوں میں یکم رمضان المبارک ۲۳ مارچ جمعرات کو ہوگا۔
محمد شوکت عودہ نے بات آگے بڑھائی اور کہا وہ ممالک جو ۲۲ مارچ بدھ کو ہلال کی تحقیقات کریں گے۔ اس دن چاند کو دیکھنا دنیا کے مشرق میں ٹیلی سکوپ کے ذریعے ممکن ہے۔ وسطی ایشیا، مشرقی یورپ اور جنوبی افریقہ میں چاند ننگی آنکھ سے دیکھنا مشکل سے ممکن ہے۔ چاند مغربی ایشیا، بیشتر افریقہ، مغربی یورپ اور امریکہ میں نسبتاً آسانی سے ننگی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔
عودہ نے کہا ۲۲ مارچ کو چاند دیکھنے کی کوشش کرنے والے زیادہ تر ملکوں میں توقع کی جارہی ہے وہ چاند دکھائی دینے کا اعلان کردیں گے اور ان ملکوں میں بھی جمعرات ۲۳ مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔
اس حوالے سے یہ بھی مد نظر رہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں بدھ کے روز چاند نظرنہ آنے کا امکان ہے اور ہوسکتا ہے ان ملکوں میں یکم رمضان المبارک جمعہ ۲۴ مارچ کو ہو۔
مرکز نے ایک نقشہ بھی شائع کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے تمام خطوں سے ۲۲ مارچ بروز بدھ کو رمضان المبارک کا چاند کس حد تک دیکھا جا سکتا ہے۔
نقشے میں سرخ رنگ والے علاقوں میں چاند دیکھنا ناممکن ہے۔ ان علاقوں میں چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا یا غروب آفتاب کے بعد ملاپ کے اوقات میں غروب ہوگا۔
بے رنگ علاقوں میں چاند کا دیکھنا دوبین اور ننگی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں۔ نیلے رنگ والے علاقوں میں ہلال دیکھنا صرف دوربین سے ممکن ہوگا۔
گلابی رنگ میں واقع علاقوں میں دوربین کے ذریعے ہلال کو دیکھنا ممکن ہے، فضا کی مکمل صفائی اور تجربہ کار مبصر کی نگرانی کی صورت میں ہلال کو کھلی آنکھوں سے دیکھنا بھی ممکن ہوگا۔ سبز رنگ والے علاقوں میں چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وقف اراضی اور قبرستانوں کے قابضین کیخلاف کارروائی ہو گی

Next Post

اکھنور میں پانچ زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بارہمولہ میں دو الگ واقعات میں خاتون سمیت سات منشیات فروش گرفتار
مقامی خبریں

بارہمولہ میں دو الگ واقعات میں خاتون سمیت سات منشیات فروش گرفتار

2023-03-29
’شب قدر ۱۷؍اپریل کو منائی جائیگی
مقامی خبریں

’شب قدر ۱۷؍اپریل کو منائی جائیگی

2023-03-29
جعلی سیاسی عطیات کو روکنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے پورے ملک میں چھاپے
مقامی خبریں

تما م پولیس اہلکار و افسران ۳۱ مارچ تک انکم ٹکس ریٹرن اپڈیٹ کریں

2023-03-29
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا
مقامی خبریں

مودی ’مکمل حکومتی نقطہ نظر‘اور’ٹیم انڈیا‘کے جذبے کے ساتھ قیادت کر رہے ہیں:شاہ

2023-03-29
نالہ سندھ کے پانی کا رنگ دودھ جیسا سفید ہونے کے بعد تحقیقاتی ٹیم تشکیل
مقامی خبریں

نالہ سندھ کے پانی کا رنگ دودھ جیسا سفید ہونے کے بعد تحقیقاتی ٹیم تشکیل

2023-03-29
مسعودی نے وادی میں بجلی بحران کا معاملہ میں لوک سبھا میں اُٹھایا
مقامی خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر حادثات ‘معاملہ لوک سبھا میں اٹھا گیا

2023-03-29
’پراپرٹی ٹیکس:’بلدیاتی اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی‘
مقامی خبریں

پراپر ٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ سرکار کا ہے

2023-03-28
دور جدید میں بھی کشمیر میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے کی روایت جاری
مقامی خبریں

جدید دور میں بھی کشمیر میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لئے جگانے کی روایت بر قرار

2023-03-28
Next Post

اکھنور میں پانچ زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.