ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بین الاقوامی برادری اسلامو فوبیا سے نمٹنے کی کوششیں دوگنی کر دے : لنڈا تھامس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-11
in تازہ تریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۱مارچ(ڈیسک)

پندرہ مارچ کو دنیا بھر میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کےخلاف پھیلنے والی نفرت اور ان کے خلاف تشدد آمیز دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کی کوشش کرنا ہے۔

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اعلی سطح کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت کے تباہ کن نتائج کو اجاگر کیا اور ان کے خلاف تعصب اور تشدد کے سد باب کی عالمی کوششوں میں اضافے پر زور دیا۔

لنڈا تھامس نے لگ بھگ چار سال قبل نیوزی لینڈ کی دو مساجد اور ایک چرچ میں ایک مسلح شخص کے اس خوفناک حملے کا ذکر کیا جس میں اس نے عبادت گزاروں پر اندھا دھندفائرنگ کر کے 51 مسلمانوں کو ہلاک اور چالیس کو زخمی کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہولناک واقعہ پوری مسلم کمیونٹی کےخلاف ایک حملہ اور اسلاموفوبیا کے مہلک نتائج کا ایک عکاس تھا۔

تھامس نے کہا کہ اس واقعے کے تین سال بعد اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے مقابلے کا بین الاقوامی دن قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرتے ہوئے ادارے نے انسانی حقوق اور سب کے لیے مذہب کی آزادی کو فرغ دینے کا عزم کیا اور باضابطہ طور پر یہ تسلیم کیا کہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال امریکہ نے یہ طے کیا تھا کہ برما کی فوج کے ارکان نے روہنگیا کمیونٹی کے خلاف جن میں سے بہت سے مسلمان ہیں قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ ہم نے یہ بھی طے کیا تھا چینی حکومت سنکیانگ میں غالب مسلم اکثریت کے ایغور باشندوں اور دوسرے نسلی اور مذہبی اقلیتی گروپس کے خلاف قتل عام اور جرائم کی مرتکب ہوئی تھی۔

تھامس نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ان مظالم کی مسلسل مذمت اور جواب دہی کے مطالبے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ پیپلز ری پبلک آف چائنا یا پی آر سی میں غیر منصفانہ طور پر قید تمام لوگوں کی رہائی اور انہیں اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملانے کا مطالبہ جاری رکھنا چاہئے۔

تھامس نے کہا کہ جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے تو وہ اپنے ملک اور دنیا بھر میں ہر قسم کی نفرت اور عدم برداشت کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم رکھتا ہے۔ اس ضمن میں صدر بائیڈن نے گزشتہ ستمبر میں تعصب اور نسل پرستی کےخلاف کوشاں امریکیوں کو سراہنے کے لیے یونائیٹڈ وی اسٹینڈ کے عنوان سے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی۔ اور ہم نے ایک انٹر ایجنسی گروپ قائم کیا تھا تاکہ ہم جہاں کہیں اور جب کبھی مسلمانوں کے خلاف نفرت اور مذہبی تعصب روا ہوتے دیکھیں تو اس کا سد باب کریں۔

امریکی سفیر نے اپنی گفتگو سمیٹتے ہوئے کہا کہ اب جب کہ مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کےلئے تیار ہورہے ہیں ، ہمیں تعصب اور تشدد روکنے کی اپنی کوششوں کو دوگنا کردینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آئے ہم اس چیز کو یقینی بنانے کےلیے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اگلی بار جب ہم اسلامو فوبیا کے بین الاقوامی دن کے لیے اکٹھے ہوں تو ہماری دنیا پہلےسے بہت زیادہ پر امن، روادار اور منصفانہ ہو۔

پچھلے سال، 193 رکنی اسمبلی نے قرارداد 76/254 منظور کی جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا۔

اجلاس میں اسمبلی کے صدر کاسابا کوروسی کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کے یو این اے او سی کے اعلیٰ نمائندے میگوئل موراتینوس بھی موجود تھے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھرتی عمل : شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:ایس ایس آر بی

Next Post

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار،13 مارچ کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
Next Post
وادی میں موسم خوشگوار‘ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتر

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار،13 مارچ کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.