نئی دہلی/۱۰؍اپریل
ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے اتوار کے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کرنے سے مسلسل چوتھے دنایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول۴۱ء۱۰۵روپے فی لیٹر اور ڈیزل۶۷ء۹۶روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔
وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت۵۱ء۱۲۰روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت۷۷ء۱۰۴روپے فی لیٹر پر مستحکم ہیں۔
اس کے ساتھ ہی چنئی میں پٹرول کی قیمت۸۵ء۱۱۰روپے اور ڈیزل کی قیمت۹۴ء۱۰۰روپے پر برقرار ہے ۔
کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب۱۲ء۱۱۵روپے اور۸۳ء۹۹روپے ہے ۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۱۳۷دنوں کے استحکام کے بعد ۲۲مارچ۲۰۲۲سے بڑھنا شروع ہو ئیں۔ گزشتہ۱۹دنوں میں کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں۱۴بار اضافہ کیا ہے ۔ تب سے اب تک ان کی قیمتوں میں تقریباً ۱۰روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ۔
واخح رہے کہ اتوار کو مسلسل چوتھا دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔