لداخ/۱۰؍اپریل
یونین ٹریٹری لداخ کے نوبرا سب ڈویژن میں زیر تعمیر پل گر جانے سے چار مزدوراز جان جبکہ دو شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز لداخ کے نوبراسب ڈویژن میں تیز آندھی کے نتیجے میں زیر تعمیر ٹاکنا پل کا ایک حصہ نیچے گر آیا جس کے نتیجے میں چھ مزدور اُس کی زد میں آئے ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس، فوج اور ائر فورس نے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا جو۱۲گھنٹے تک جاری رہا جس دوران چار مزدوروں کی لاشیں برآمد کی گئی جبکہ جائے موقع سے دو مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔متوفین کی شناخت راج کمار، وریندر ساکنان راجوری ،منجیت ساکن چھتیس گڑھ اور لو کمار ساکن پنجاب کے بطور ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے زخمیوں کی شناخت کوکا کمار ساکن راجور ی اور راج کمار ساکن چھتیس گڑھ کے بطور کی ۔دریں اثنا لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صاد رکئے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں مرنے والوں کو بھر پور مالی مدد فراہم کی جائے گی۔