جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-10
in اہم ترین
A A
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//(ندائے مشرق ڈیسک)
سعودی وزارت حج اور عمرہ نے رواں سال ۱۰ لاکھ مقامی اور غیر ملکی زائرین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی محدود تعداد میں لوگوں کو حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
تاہم اب دنیا بھر میں وائرس کے کیسوں میں بڑی حد تک کمی اور دنیا بھر میں اکثر آبادی کی مکمل ویکسی نیشن کی بدولت اس سال بڑی تعداد میں لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس سال دنیا بھر سے ۱۰ لاکھ زائرین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت کیلئے بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ حج زائرین کے ساتھ ساتھ مسجد نبویؐ کی زیارت کرنے والوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ مسلمان محفوظ اور روحانی ماحول میں حج اور مسجد نبویؐ کی زیارت کی سعادت حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس سال لوگ مختص کردہ کوٹے کے مطابق ہی حج کر سکیں گے جس میں انہیں صحت کے حوالے سے طے کردہ اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے۶۵سال سے زائد عمر کے افراد کے حج کرنے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ حج کرنے والوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
سعودی عرب سے باہر سے آنے والے افراد کو کووڈ۱۹پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانی ہوگی اور یہ رپورٹ سعودی عرب روانگی سے۷۲ گھنٹے پرانی نہ ہو۔
وزارت حج و عمرہ نے تمام زائرین سے درخواست کی ہے وہ ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور حج کی ادائیگی کے دوران صحت اور حفاظت کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
واضح رہے کہ ۲سال قبل وبائی مرض کووڈ ۱۹کی وجہ سے حج، عمرہ سمیت دیگر مقاصد کیلئے آنے والے شہریوں پر کورونا کی ویکسین، پی سی آر ٹیسٹ سمیت قرنطینہ کی شرائط عائد کی گئی تھیں۔
مارچ ۲۰۲۰ میں سعودی عرب نے ابتدائی طور پر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازِ عشا کے ایک گھنٹے بعد سے نمازِ فجر سے ایک گھنٹہ قبل تک روزانہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں۲۱ مارچ کو سعودی عرب کے حکام نے کورونا وائرس کے باعث جمعہ اور پانچوں وقت کی نماز میں مسجدوں میں تعداد کم کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے مسجد نبوی سمیت دیگر مساجد کے دروازے عام نمازیوں کیلئے بند کردیے تھے۔
اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ’۴۰ سال میں پہلی مرتبہ عمرے کو روک دیا گیا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں تمام مساجد نماز کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں‘۔
سعودی حکومت نے ۲۰۲۰ میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کا اعتکاف معطل رکھنے کا بھی اعلان کیا تھا۔حکومت نے ۳۰ مئی ۲۰۲۰ کو مسجد نبوی کو عوام کے لیے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن تعداد محدود رکھی گئی تھی۔علاوہ ازیں کورونا وائرس کے باعث حج ۲۰۲۰؍ اور۲۰۲۱ بھی عازمین کی محدود تعداد اور کورونا پابندیوں کے ساتھ ادا کیا گیا تھا۔تاہم رواں سال۲۲ مارچ کو ہی سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد کیلئے۲سال سے عائد کورونا پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحت کا سنہرا دور چل رہا ہے:سنہا

Next Post

لداخ : زیر تعمیر پُل گر نے سے۴مزدور از جان، دو زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
لداخ : زیر تعمیر پُل گر نے سے۴مزدور از جان، دو زخمی

لداخ : زیر تعمیر پُل گر نے سے۴مزدور از جان، دو زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.