جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر سے متعلق مرکز کے دعوے زمینی صورتحال کے عین برعکس:فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-16
in تازہ تریں
A A
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/16فروری

جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں، گذشتہ برسوں کے دوران یہاں کے عوام غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں، اقتصادی بدحالی اور بے روزگاری عروج پر ہے اور مرکزی حکومت جموں وکشمیر سے متعلق غلط اور گمراہ کن دعوے کررہی ہے ۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق نے آج حضرت بل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت دعوے کررہی ہے کہ 5 اگست 2019کے فیصلوں کے بعد یہاں تعمیر و ترقی ہوئی ہے ، امن و امان کی فضائقائم ہوئی ہے اور لوگ خوشحال ہیں لیکن زمینی صورتحال ان دعوو¿ں کے عین برعکس ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ مرکز جس تعمیر و ترقی کا دعویٰ کررہی ہے کہاں ہے وہ تعمیر و ترقی؟ تعمیر و ترقی کے نام پر لیپاپوتی اقدامات کی خاطر شہر سرینگر کو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا ہے ، سڑکوں کی کشادگی کے برعکس سمارٹ سٹی کے نام پر سڑکوں کو مزید تنگ کیا جارہاہے ۔

ڈاکٹر فارو ق عبداللہ نے کہا کہ جس امن کے دعوے کئے جارہے ہیں، کہاں ہے وہ امن اور کہاں کے لوگ خوشحال ہیں؟تعمیر و ترقی اور خوشحالی تب تک نہیں آسکتی جب تک نہ امن کی فضائقائم ہوگی ، جب تک نہ یہاں کے عوام کو آئینی حقوق واپس کئے جائیں گے اور یہاں ایک جمہوری نظام کا قیام عمل میں نہیں آئے گا۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ہماری تحریک ابتدائہی ناانصافی کے خلاف رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بنیادی اور جمہوری و آئینی حقوق کیلئے شروع کی گئی تھی کیونکہ جموں وکشمیر کے عوام شخصی راج میں ہر سطح پر مظلوم ،محکوم اور غلام سمجھا جارہا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہاکہ اس وقت ریاست کا ہر فرد غیر یقینیت، اقتصادی اور معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے دور سے گزر رہا ہے ۔ انصاف مانگنے ولوں کو ناانصافی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔ حق کی آواز بلند کرنے پر قدغن ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جب ہم اللہ کی رسی کو مکمل طور پر تھام لیں گے تب ہی اللہ ہم کو کامیاب کرے گا اور اس تباہ کن، ظلم و ستم اور جبر کے دور سے لوگ نجات پائیں گے ۔ ہم اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کی واپسی اور ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُرعزم ہیں۔ ہم حق پر ہیں اس لئے ہمیں ضرور فتح و نصرت ملے گی ۔

ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی ہمارا مددگار نہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وہ دن دور نہیں جب تمام پنڈت اپنے آبائی وطن لوٹیں گے :سنہا

Next Post

حکومت کا دو اَفسران کی قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’ بدعنوانی‘ اور’ مجرمانہ‘ سرگرمیوں میں ملوث ۳۶ پولیس اہلکار قبل از وقت ریٹائر

حکومت کا دو اَفسران کی قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.