جموں/16 فروری
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ وہ دن دور نہیں جب تمام کشمیری پنڈت اپنے آبائی وطن لوٹ جائیں گے۔
سنہانے جموں میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا، ”خدا کے فضل سے، تمام کے پی کشمیر میں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے اور وہ دن دور نہیں ہے۔“
ایل جی نے کہا کہ کشمیر میں پی ایم پیکیج کے تحت کام کرنے والے کے پی کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں، جنہوں نے اپنی ڈیوٹی دوبارہ جوائن کی تھی۔ انہوں نے کہا”محکمہ ریلیف اور بحالی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان ملازمین کی مناسب طریقے سے بحالی ہو“۔
سنہا نے کہا کہ سری نگر کے علاقے پانتھا چوک میں یاتری نواس تعمیر کیا گیا ہے اور اسے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ ایک وقت میں 3000 یاتریوں کی رہائش ہو سکے۔