بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

حکومت کا دو اَفسران کی قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-16
in ٹاپ سٹوری
A A
’ بدعنوانی‘ اور’ مجرمانہ‘ سرگرمیوں میں ملوث ۳۶ پولیس اہلکار قبل از وقت ریٹائر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/16فروری
جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا ہے۔ یہ ملازمین محکمہ جیل اور محکمہ ٹرانسپورٹ میں تعینات تھے۔
انتظامیہ کا دعوے ہے کہ یہ دونوں ملازمین سروس کنڈکٹ رولز کی خلاف ورزی میں پائے گئے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت جموںکشمیر نے اِنتظامیہ کو مزید مو¿ثر اور شفاف بنانے کی اَپنی کوششوں میں آج دو اَفسران کی قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم دیا جن میں سے ایک کا تعلق محکمہ جیل خانہ جات اوردوسرا محکمہ ٹرانسپورٹ سے ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن اَفسران نے اَپنے فرائض ایسے طریقے سے اَنجام دئیے جو سرکاری ملازمین کے لئے ناگوار اور ضابطہ اَخلاق کی خلاف ورزی کرتے تھے۔
یہ مشق ان ملازمین کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے باقاعدہ عمل کے طور پر کی گئی تھی جو جموںوکشمیر سی ایس آرز کے آرٹیکل 226(2) کے لحاظ سے عمر اور سروس کی مدت کو عبور کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن ریٹائر ہونے والوں میں سے محکمہ جیل خانہ جات سے تعلق رکھنے والا آفیسر اَپنے سروس کیرئیر کے دوران فرائض کی اَنجام دہی کے دوران غلط کاموں میں ملوث پا یا گیا اور اِس کے علاوہ دیانت داری پر شکوک و شبہات کے ساتھ فرائض کی اَنجام دہی میں غیر مو¿ثر رہے ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والا دوسرا آفیسر غیر متناسب اثاثہ جات کے حصول کےلئے سنگین فوجداری مقدمے میں ملوث پایا گیا او روہ اَپنے سروس کیریئر کے دوران غیر مو¿ثر کار کردگی کا شکا رتھا۔
ان ملازمین کی کارکردگی جائزہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق غیر تسلی بخش پائی گئی اور سرکاری ملازمت میں ان کا مستقل رہنا مفاد عامہ کے خلاف پا یا گیا۔
ماضی قریب میں رشوت کے خلاف اَپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مختلف ملازمین کو ان کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سرکاری بدا ِنتظامی کی بنا پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے ۔
جموںوکشمیر سی ایس آرز کے آرٹیکل 226(2) کے تحت مقدمات پر غور کرنے کے لئے تشکیل دی گئی بااِختیار کمیٹیوں کے ساتھ بہت سے معاملات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ مزید یہ کہ کئی ملازمین کو ملک دشمن سرگرمیوں کی وجہ سے ملازمت سے برطرف بھی کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، حکومت نے جموںوکشمیر میں اَپنے ملازمین کے اِنسانی وسائل کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات بھی شروع کئے ہیں جن میں اہل ملازمین کی بروقت پروموشن شامل ہے جس سے کیرئیر میں آسانی سے ترقی ہو ۔
اِس کے علاوہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے بھرتی عمل کو تیز کیا گیا اور نان گزیٹیڈ اسامیوں کے لئے جوکہ سروس سلیکشن بورڈ کو بھیجی جاتی ہیں کے اِنٹرویو کو ختم کیا گیاہے۔ حکومت بھرتی ایجنسیوں کو اَسامیوں کو ادارہ جاتی بنانے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ ہر برس ماہ اپریل میں متعین کیلنڈر کے مطابق بھرتیاں شروع ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر سے متعلق مرکز کے دعوے زمینی صورتحال کے عین برعکس:فاروق عبداللہ

Next Post

…بلا تبصرہ !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

…بلا تبصرہ !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.