جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

عمرہ سیزن شروع ہونے سے اب تک ۴۸ لاکھ افراد عمرہ کیلئے سعودی عر پہنچے

اب تک ۴۲ لاکھ ۵۸ ہزار۱۵۱ عمرہ زائرین واپس جاچکے ہیں:سعودی وزارت حج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-16
in مقامی خبریں
A A
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر// (ویب ڈیسک)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ امسال عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک ۴۸ لاکھ ۴۰ ہزار ۷۶۴ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عمرہ زائرین فضائی، بری اور بحری راستوں سے آئے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مناسک کی ادائیگی کے بعد اب تک ۴۲ لاکھ ۵۸ ہزار۱۵۱ عمرہ زائرین واپس جاچکے ہیں‘۔
’گزشتہ روز منگل تک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ۵ لاکھ ۸۲ ہزار ۶۱۳ عمرہ زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ۴۳ لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین فضائی راستے سے آئے،۵ لاکھ ۷ ہزار بری راستوں سے جبکہ۳۹۸۵ زائرین بحری راستوں سے پہنچے‘۔
’فضائی راستوں سے آنے والے عمرہ زائرین میں سے۳۱ فیصد مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پہنچے جبکہ بقیہ جدہ اور ینبع ایئرپورٹ کے ذریعہ آئے‘۔
اس دوران سعودی وزارت حج و عمرہ نے اندرون ملک سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو حج خدمات فراہم کرنے والوں سے متعلق قانون کے لائحہ عمل میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔
اس تجویز کا مقصد داخلی عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر بنانا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ داخلی عازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والوں سے متعلق قواعد و ضوابط تیار کر رہی ہے جن میں اس بات کی نشاندہی ہو گی کہ ایک ادارہ کتنے افراد کو حج کرا سکتا ہے۔ اس کیلئے کتنے مالیاتی و انتظامی و آپریشن وسائل ضروری ہوں گے۔
وزارت حج و عمرہ ترمیم اور قواعد و ضوابط کی منظوری سے قبل ’استطلاع‘ پورٹل کے ذریعے عوامی رائے لے گی۔
مسودے میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ داخلی عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فی کس ۶۰۰ ریال زرضمانت کے طور پر جمع کرنے کا پابند بنایا جائے۔
وزارت حج و عمرہ سیزن سے پہلے داخلی معلمین کے حوالے سے ضوابط کی تیاری کے لیے کوشاں ہے۔
مسودے میں ایک اہم تجویز یہ ہے کہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں یا حج پرمٹ نہ رکھنے والے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کے ساتھ داخلی عازمین کوئی معاملہ نہ کریں۔
ایک پابندی یہ تجویز کی گئی ہے کہ داخلی معلمین میں سے کوئی اپنا لائسنس کسی اور کو استعمال کرنے کا موقع نہ دے۔ یہ پابندی بھی لگائی جا رہی ہے کہ داخلی معلم مقررہ قانون کے ضوابط کے مطابق مطلوبہ خدمات انجام دیں۔ کوٹے سے زیادہ عازمین کے ساتھ معاملات نہ کریں۔
ایک اہم ترمیم یہ رکھی جا رہی ہے کہ داخلہ، حج و عمرہ اور تجارت کی وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل مجلس قائمہ تشکیل دی جائے جسے داخلی عازمین کی شکایات سننے اور حل کے اختیارات حاصل ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکام نے پریس کلب جموں کے اطراف دفعہ۱۴۴ نافذ کر دی

Next Post

تجاوزات :وقف بورڈ کی قابضین کو نوٹسیں اجرا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی

تجاوزات :وقف بورڈ کی قابضین کو نوٹسیں اجرا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.