جموں//
احتجاج اور مظاہروں کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے بدھ کے روز جموں کے پریس کلب کے قریب کے علاقے میں دفعہ ۱۴۴ نافذ کر دی ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دفعہ ۱۴۴ نافذ کرنے کا حکم جموں کے پریس کلب علاقے میں اور اس کے ارد گرد روزانہ کی بنیاد پر کئی مظاہرین کے احتجاج کے بعد جاری کیا گیا تھا، جس سے کئی سرکاری دفاتر اور نجی کاروباری ادارے میں آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ حکم پہلے سے ہی نافذ تھا لیکن آج شام کو احتجاج کو روکنے کے لیے اسے دوبارہ نافذ کیا گیا۔
پچھلے سال اگست کے مہینے میں ڈی سی جموں نے ریلیوں کو روکنے کے لیے دریائے توی کے تمام پلوں پر دفعہ ۱۴۴ نافذ کر دی تھی۔