بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ترال جھڑپ میں دو مقامی جنگجو مارے گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-07
in اہم ترین
A A
ترال جھڑپ میں دو مقامی جنگجو مارے گئے

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی میں دو مختلف جنگجو تنظیموں سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ جنگجو ترال علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو۴۲ویںآر آر‘۱۸۰ویںبٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی شروع کی۔
ترجمان نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
ان کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو جنگجو ہلاک ہوئے جن کی بعد میں شناخت عمر نبی تیلی عرف طلحہ ولد غلام نبی تیلی ساکن لدو کھریو اور شفاعت مظفر صوفی عرف ماویا ولد مظفر احمد صوفی ساکن بٹہ گنڈ ترال کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق جاں بحق جنگجو انصار الغزوۃ الہند اور لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اورا نہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھے ۔
ترجمان نے کہاکہ مارے گئے ملی ٹینٹ عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
ترال منتقل ہونے سے قبل جاں بحق جنگجو وں نے سری نگر میں کئی تخریبی کارروائیوں کو انجام دیا ۔انہوں نے کہاکہ کھنموہ میں سرپنچ سمیر احمد کی ہلاکت میں بھی دونوں کا ہاتھ رہا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق شفاعت مظفر صوفی نے ہی۱۹مارچ ۲۰۲۲کو سی آر پی ایف کیمپ پر گرنیڈ حملہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق جنگجو مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے میں بھی پیش پیش تھے ۔
بیان کے مطابق تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اوردیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا جس کو مزید قانونی جانچ کیلئے روانہ کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ای ڈی کے ڈائریکٹر کی ملازمت میں توسیع کو سپریم کورٹ میں چیلنج

Next Post

جموںکشمیر میں دہائیوں پرانا امتیازی سلوک ختم :سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
جموںکشمیر میں دہائیوں پرانا امتیازی سلوک ختم :سنہا

جموںکشمیر میں دہائیوں پرانا امتیازی سلوک ختم :سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.