بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر میں دہائیوں پرانا امتیازی سلوک ختم :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-07
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر میں دہائیوں پرانا امتیازی سلوک ختم :سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ اگست ۲۰۱۹ کے بعد جموں کشمیر میں جواب دہ حکمرانی قائم کرکے امتیاز ی سلوک کو ختم کردیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے آج جموں توی گالف کورس میں سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے گالف ٹریننگ اکیڈیمی کا اِفتتاح کرنے کے موقع پر خطاب میں کہا ’’ وزیر اعظم نے اگست ۲۰۱۹ ء کے بعد ایک شہری دوست، جواب دہ اور ذمہ دار حکمرانی نظام قائم کرکے جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں پرانے امتیازی سلوک کو ختم کیا ہے۔ ہم معاشرے کے ہر فرد کو مرکزی دھارے سے جڑے ہوئے محسوس کرنے کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘
سنہا نے کہا کہ گذشتہ ایک برس میں ۱۱ہزار سرکاری عہدوں پر تقرریاں کی گئی ہیں جہاں نوجوانوں بالخصوص عام غریب اور پسماندہ گھرانوں کی لڑکیوں کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں دی گئی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نیا حکمرانی نظام رشوت سے پاک، شفاف اور جامع ترقی پر یقین رکھتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر کھیلوں کی صلاحیتوں کا ایک پاور ہائوس ہے اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کوچنگ کو آگے بڑھانے کے لئے مواقع اور وسائل دونوں فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
سنہا نے اِس بات پر دیا کہ کھیل معاشرے کے لوگوں کو جوڑتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموں توی گالف کورس میں شروع کی گئی گالف اکیڈمی اسی جذبے کی علامت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی آنے والے دنوں میں ملک کے سرفہرست گولفنگ مقامات میں سے ایک کے طور پر اُبھرے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ایک پروفیشنل گالف ٹور آف اِنڈیا (پی جی ٹی آئی ) ایونٹ کا سرینگر میں اِنعقاد کیا گیا تھا اور اب اسی طرح کا ٹورنامنٹ جموں میں بھی منعقد کیا جائے گا۔ مزید برآں سناسر گالف کورس کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کھیل بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، جموںوکشمیر یوٹی کے ہر جگہ کھیل مقابلوں کا اِنعقاد، بہترین کوچز کا اِنتظام ، مسلسل نگرانی او رموجودہ اثاثوں کا مکمل اِستعمال وہ وسیع حکمت عملی ہیں جن پر جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ گذشتہ ڈیڑھ برس سے مکمل طور پر کام کر رہی ہے۔
سنہانے کہا کہ اِس برس تمام ۲۰؍اَضلاع میں ۲۲۱کھیل میدان تعمیر کئے جائیں گے ۔ اِس کے علاوہ ۱۵۷سپورٹ کورٹس کی تعمیر اور اَپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنتظامیہ نے نوجوانوں او رطلباء میں گالف کو مقبول بنانے کیلئے کشمیر گالف کورس سرینگر میں پہلے ایک گالف اکیڈیمی قائم کی ہے اور اب ایک برس کے اَندر ۱۰۰بچوں کی پہلی بیچ جموں توی گالف کورس میں اَپنی بنیادی تربیت شروع کر رہی ہے اور۱۵دِنوں کے بعد اِس ٹریننگ کامرحلہ دوم شروع ہوجائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف اَضلاع میں قائم سرکاری سکولوں کے مزید طلباء کو گالف کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے بچوں میں گالف کی بنیادی سکلز کے بارے میں ہینڈ بُک بھی تقسیم کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترال جھڑپ میں دو مقامی جنگجو مارے گئے

Next Post

جموںکشمیرمیں۶۱۰کشمیری مہاجرین کی جائیدادیں بازیاب:مرکزی حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
جموںکشمیرمیں۶۱۰کشمیری مہاجرین کی جائیدادیں بازیاب:مرکزی حکومت

جموںکشمیرمیں۶۱۰کشمیری مہاجرین کی جائیدادیں بازیاب:مرکزی حکومت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.