جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حد بندی کمیشن سرینگر میں‘ عوامی وفود، سیول سوسائٹی اور سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-06
in اہم ترین
A A
حد بندی کمیشن سرینگر میں‘ عوامی وفود، سیول سوسائٹی اور سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
حد بندی کمیشن نے ایس کے آئی سی سی سرینگر میں متعدد سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں‘ عوامی وفود اور سیول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگیں کیں ۔
ذرائع نے بتایاکہ عوامی وفود نے اسمبلیوں کے نئے حلقے بنانے اور نام تبدیل کرنے پر اپنے اعتراضات اُٹھائے ۔
یو این آئی نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کے روز سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش دیسائی کی سربراہی میں حد بندی کمیشن کا وفد سری نگر پہنچا ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اسد سمیت سینئر آفیسران نے اُن کا استقبال کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں تمام اضلاع کے سیول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ میٹنگیں کیں ۔میٹنگوں کے دوران سیول سوسائٹی کے ارکان نے اسمبلیوں کے نئے حلقے بنانے اور پُرانے نام تبدیل کرنے پر اعتراضات اُٹھائے ۔
ایڈوکیٹ عرفان حفیظ لون نے حد بندی کمیشن کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ کمیشن کو بتایا کہ ڈرافٹ رپورٹ پر کافی نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ جو رپورٹ منظر عام پر لائی گئی وہ صحیح نہیں کیونکہ اننت ناگ کو راجوری سے جوڑنا کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے ۔
ادھر منتظر محی الدین کی سربراہی میں اپنی پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کے روز حد بندی کمیشن کے ساتھ ملاقات کی اور اسمبلیوں کی حد بندیوں کے متعلق اپنے اعتراضات پیش کئے ۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر‘ منتظر محی الدین نے کہاکہ کمیشن کے سامنے پورے جموں کشمیر کی اسمبلی نشستوں کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن کے سامنے تجویز رکھی کہ سرینگر ضلع میں آبادی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے اسمبلی نشست میں اضافہ کیا جائے ۔
محی الدین نے کہاکہ اسی طرح بیروہ اور بڈگام کو بارہ مولہ سے جوڑا گیا اُس پر بھی کمیشن کے سامنے اپنے اعتراضات پیش کئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر کی کئی اسمبلی نشستوں کے نام تبدیل کئے گئے جو لوگوں کے جذبات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
منتظر محی الدین کے مطابق بٹہ مالو اسمبلی نشست کا نام ایک ولی کے ساتھ جڑا ہوا ہے ، زڈی بل کا نام شیعہ آبادی اور حبہ کدل پنڈتوں کے جذبات کے ساتھ جڑا ہوا ہے لہذا ان کے نام کسی بھی صورت میں تبدیل نہیں ہونے چاہئے ۔
اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر کے مطابق کمیشن کی چیر پرسن اور اُن کے ساتھیوں کا رویہ بہتر رہا اور اچھی طرح سے ہماری بات سنی ۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے ڈرافٹ رپورٹ تیار کرنے میں زیادتی کی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔
منتظر محی الدین نے بتایا کہ اپنی پارٹی نے جو گذارشات کمیشن کے سامنے رکھیں ہمیں پورا یقین ہے کہ اُن پر عمل ہوگا۔
دریں اثنا کولگام سے آئے ہوئے ایک شہری نے ایس کے آئی سی سی کے باہر احتجاج کیا اور الزا م لگایا کہ اُنہیں اندر جانے نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے گاوں کو دیوسر کے ساتھ ملایا گیا ہے جو سرا سر زیادتی ہے اور اُسی کے بارے میں کمیشن کے سامنے ملنے کے لئے آیا لیکن سیکورٹی فورسز نے اندر جانے کی اجازت نہیں د ی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر میں جب بھی چناؤ ہونگے بھاجپا مضبوط سرکار بنائے گی : رانا

Next Post

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.