نئی دہلی/۵؍اپریل
ملک میں گزشتہ۱۵دنوں میں پٹرولیم ایندھنوں کی قیمتوں میں۱۳ویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے ۔ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں۲۵ء۹روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو ان دو ایندھنوں کی قیمتوں میں منگل کو پھر اضافہ کیا۔
قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں۸۰۔۸۰پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول۶۱ء۱۰۴روپے فی لیٹر اور ڈیزل۸۷ء۹۵روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی ممبئی میں آج کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت۶۷ء۱۱۹روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت۹۲ء۱۰۳روپے فی لیٹر ہے ۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۱۳۷دنوں کے استحکام کے بعد۲۲مارچ۲۰۲۲سے بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ کمپنیوں نے۲۴مارچ اور یکم اپریل کو چھوڑ کر ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ آج۲۱ء۱فیصد اضافے کے ساتھ۸۳ء۱۰۸ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ۳۹ء۱فیصد اضافے کے ساتھ۷۲ء۱۰۴ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔