اسلام آباد/۵؍اپریل
سابق امریکی عہدیدار لیزا کرٹس نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان انتخابات سے قبل اپنے سیاسی عزائم کے لیے ’امریکی کارڈ‘کھیل رہے ہیں۔
’ایکسپریس ٹریبیون‘نے منگل کو اطلاع دی کہ محترمہ کرٹس جنہوں نے امریکی صدر جارج بش اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سینٹر فار اے نیو امریکن سیکیورٹی میں خدمات انجام دیں، کہا کہ مسٹر عمران ‘امریکی کارڈ’ کا استعمال کر رہے ہیں۔
کرٹس نے کہا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ کوئی امریکی اہلکار پاکستان کی اندرونی سیاست میں ملوث ہو۔ انہوں نے عمران پر الزام لگایا کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے امریکہ کو اپنے ملک کی اندرونی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور امریکہ کے پاس پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔