سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گورو گوبند سنگھ جینتی کے متبرک موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
سنہا کا کہنا ہے کہ گورو جی نے ہمیں روحانی خوشحالی، بے لوث خدمت، قربانی اور انسانیت کا راستہ دکھایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
سنہا نے کہا’’شری گورو گوبند سنگھ جینتی کے متبرک موقع پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں‘‘۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا’’ گورو جی نے ہمیں روحانی خوشحالی، بے لوث خدمت، قربانی اور انسانیت کا راستہ دکھایا‘‘۔
ایل جی نے ٹویٹ مزید کہا’’چلو ہم ان کی عظیم تعلیمات کیلئے ایک بار پھر اپنے آپ کو وقف کرکے غریبوں کی خدمت کے لئے انتھک محنت کرنے کا عزم کریں۔‘‘