نئی دہلی/۲۱دسمبر
چین میں کووِڈ کیسز میں اضافے کے بعد مرکزی حکومت نے مشورہ دیا ہے بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہنیں، ۔
چین میں کوویڈ کے اضافے نے ہندوستان میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور کیسوں کا سراغ لگانے کو تیز کریں۔
میٹنگ کے بعد، وزیر نے ٹویٹ کیا“کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ میں نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور نگرانی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں“۔
تصاویر میں وزیر اور تمام اعلیٰ عہدیداروں کو ماسک پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، حالانکہ حکومت کے پروٹوکول کے تحت اب یہ لازمی نہیں ہے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جائزہ اجلاس میں بنیادی طور پر چھ اہم نکات پر بات چیت کی جائے گی۔ ان میں بین الاقوامی اور گھریلو ہوائی اڈوں پر آنے والے کیسز کو روکنے کی حکمت عملی، بیرون ملک سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے رہنما خطوط ترتیب دینا، اور کووڈ کے نئے ورڑن پر ماہرین سے مشاورت شامل ہے۔
اس دوران ملک کی پانچ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو معاملے میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.01 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں جہاں پانچ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں، وہیں باقی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ ملک میں کورونا کے 82 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد 3408 تک آ گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے اور اسی عرصے کے دوران 210 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے شفا یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,41,42,242 ہو گئی ہے اور شرح ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد جبکہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک مریض کی ہلاکت کی تعداد 5,30,680 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔
ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں لداخ اور پڈوچیری سمیت قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔