جمعرات, اگست 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فرضی خبریں پھیلانے والے تین یوٹیوب چینل بے نقاب نئی دہلی// چالیس سے زیادہ حقائق کی جانچ پڑتال کی ایک سیریز میں، پی آئی بی کے فیکٹ چیک یونٹ (ایف سی یو) نے تین یوٹیوب چینلز کا پردہ فاش کیا، جو بھارت میں غلط معلومات پھیلا رہے تھے ۔ ان یوٹیوب چینلز کے تقریباً ۳۳لاکھ سبسکرائبر تھے اور ان کے ویڈیوز، جن میں سے تقریباً سبھی فرضی پائے گئے‘۳۰کروڑ سے زیادہ بار دیکھے گئے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب پی آئی بی نے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے پھیلانے والی انفرادی پوسٹس کے خلاف پورے یوٹیوب چینلز کو بے نقاب کیا ہے ۔ پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی جانچ پڑتال کردہ یوٹیوب چینلز کی تفصیلات درج ذیل ہیں: یہ یوٹیوب چینلز دیگر فرضی خبروں کے علاوہ سپریم کورٹ آف انڈیا‘ چیف جسٹس آف انڈیا، سرکاری اسکیموں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس)، کسانوں کے قرضوں کی معافی وغیرہ کے بارے میں فرضی اور سنسنی خیز دعوے پھیلا تے ہیں۔ مثلاً یہ جعلی خبریں، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ مستقبل کے انتخابات بیلٹ پیپرز سے کرائے جائیں گے ۔ جن لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹس، آدھار کارڈ اور پین کارڈ ہیں، حکومت انہیں پیسے دے رہی ہے ۔ ای وی ایم وغیرہ پر پابندی شامل ہیں ۔ یوٹیوب چینلز کو دیکھا گیا کہ وہ ٹی وی چینلز کے لوگو زاور ان کے نیوز اینکرز کی تصاویر کے ساتھ جعلی اور سنسنی خیز طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں، تاکہ ناظرین کو گمراہ کیا جا سکے کہ وہ خبریں مستند ہیں۔ یہ چینلز اپنی ویڈیوز پر اشتہارات دکھاتے اور یوٹیوب پر غلط معلومات سے رقم کماتے ہوئے بھی پائے گئے ۔ پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کی جانب سے یہ کارروائی گزشتہ ایک سال میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایک سو سے زائد یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے بعد کی گئی ہے ۔

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-21
in اہم ترین
A A
وزارت اطلاعات و نشریات نے۴ پاکستانی یوٹیوب چینلز سمیت ۲۲ کو بلاک کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

شنئی دہلی//
چالیس سے زیادہ حقائق کی جانچ پڑتال کی ایک سیریز میں، پی آئی بی کے فیکٹ چیک یونٹ (ایف سی یو) نے تین یوٹیوب چینلز کا پردہ فاش کیا، جو بھارت میں غلط معلومات پھیلا رہے تھے ۔
ان یوٹیوب چینلز کے تقریباً ۳۳لاکھ سبسکرائبر تھے اور ان کے ویڈیوز، جن میں سے تقریباً سبھی فرضی پائے گئے‘۳۰کروڑ سے زیادہ بار دیکھے گئے ۔
یہ پہلا موقع ہے جب پی آئی بی نے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے پھیلانے والی انفرادی پوسٹس کے خلاف پورے یوٹیوب چینلز کو بے نقاب کیا ہے ۔
پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی جانچ پڑتال کردہ یوٹیوب چینلز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
یہ یوٹیوب چینلز دیگر فرضی خبروں کے علاوہ سپریم کورٹ آف انڈیا‘ چیف جسٹس آف انڈیا، سرکاری اسکیموں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس)، کسانوں کے قرضوں کی معافی وغیرہ کے بارے میں فرضی اور سنسنی خیز دعوے پھیلا تے ہیں۔
مثلاً یہ جعلی خبریں، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ مستقبل کے انتخابات بیلٹ پیپرز سے کرائے جائیں گے ۔ جن لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹس، آدھار کارڈ اور پین کارڈ ہیں، حکومت انہیں پیسے دے رہی ہے ۔ ای وی ایم وغیرہ پر پابندی شامل ہیں ۔
یوٹیوب چینلز کو دیکھا گیا کہ وہ ٹی وی چینلز کے لوگو زاور ان کے نیوز اینکرز کی تصاویر کے ساتھ جعلی اور سنسنی خیز طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں، تاکہ ناظرین کو گمراہ کیا جا سکے کہ وہ خبریں مستند ہیں۔ یہ چینلز اپنی ویڈیوز پر اشتہارات دکھاتے اور یوٹیوب پر غلط معلومات سے رقم کماتے ہوئے بھی پائے گئے ۔
پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کی جانب سے یہ کارروائی گزشتہ ایک سال میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایک سو سے زائد یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے بعد کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں سرگرم تمام بڑی جنگجو جماعتوں کا صفایا کیا گیا ہے :ڈی جی پی

Next Post

بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہنیں‘ مرکز کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سنہا کاجموں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد
اہم ترین

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

2026-08-27
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کا  وادی میںایل او سی کا جائزہ
اہم ترین

آپریشن سندور:’پاکستان نے جنگ بندی کی تفصیلات امریکہ کو لیک کیں‘

2026-08-27
کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف
اہم ترین

کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف

2026-08-27
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
اہم ترین

جموں میں ہیروئن اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-08-27
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

کولگام میں مشترکہ کارروائی، اسلحہ و گولہ  بارود سمیت۵ دہشت گرد معاون گرفتار

2026-08-27
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

پونچھ میں سڑک حادثے  میں۶؍ افراد جاں بحق

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
فلپائن میں ماسک نہ پہننے والے کو حراست میں لینے کا حکم

بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہنیں‘ مرکز کی ہدایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.