جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں تین چار ماہ میں حالات بہتر ہوں گے :ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-20
in تازہ تریں
A A
جنگجوؤں کی لاشیں لواحقین کو نہ دینا جنگجو صفوں میں بھرتی روکنے کیلئے اہم:دلباغ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

سرینگر/ گاندربل/۲۰ دسمبر
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے منگل کو کہا کہ وادی کشمیر میں اگلے چار مہینوں میں حالات بہتر ہوں گے کیونکہ سیکورٹی فورسز نے شوپیاں میں ایک تصادم میں ایک نئے بھرتی سمیت تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈی جی پی وجے کمار نے کہا کہ جنوبی ضلع شوپیاں کے مونجھ مارگ علاقے میں انکاو¿نٹر میں مارے گئے تین دہشت گردوں میں لشکر طیبہ کا ایک مطلوب رکن بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک پرانے شہر بارہمولہ سے نیا بھرتی ہوا تھا۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں اے ڈی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین مارے گئے عسکریت پسندوں میں دو مقامی ہیں جن میں شوپیاں کے لطیف لون اور اننت ناگ کے عمر نذیر شامل ہیں۔
گاندربل میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی کشمیر‘ وجے کمار نے کہا کہ تیسرا مقتول پرانے شہر بارہمولہ سے ایک نیا نیابھرتی ہوا تھا۔ انہوں نے کہا”اقلیتوں کے قتل میں ملوث تمام عسکریت پسندوں کو مارا گیا ہے اور صرف ایک ہی زندہ بچا ہے جس کا نام عادل وانی ہے، جس کا سراغ لگایا جا رہا ہے“۔
اس موقع پر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال سب سے زیادہ پرامن ہے۔ ”ڈل جھیل زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے اور درجہ حرارت میں کمی کے باوجود سیاح آ رہے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے کچھ ماڈیول عسکریت پسندی کو برقرار رکھنے کے لیے سرگرم ہیں جبکہ تنظیموں کا بڑے پیمانے پر صفایا ہو چکا ہے۔“
ڈی جی پی نے کہا کہ سیکورٹی کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین سے چار ماہ میں صورتحال مزید پرامن ہو جائے گی۔
ٹی آر ایف کی طرف سے دھمکیوں کے بارے میں ایک سوال پر، ڈی جی پی نے کہا کہ یہ عسکریت پسندی کے خوف کو زندہ رکھنے کے حربے ہیں اور یہ سب آئی ایس آئی کر رہی ہے۔ان کاکہنا تھا”یہ لوگ غیر مقامی، اقلیتوں اور معصوموں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان فیصلہ نہیں کر سکتا کہ کشمیر میں کون رہے گا۔ یہ جموں و کشمیر کی حکومت ہے جو فیصلہ کرے گی کہ کس کو یہاں کام کرنے کےلئے کشمیر میں رہنا ہے“۔
ڈی جی پی نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکیوں کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کی تعداد دوہرے ہندسے میں ہے۔ ”عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن ہر ہفتے جاری ہے۔ عسکریت پسندی کے باقی ماندہ عناصر کا بہت جلد صفایا کر دیا جائے گا۔“ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
دلباغ نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ کچھ باقی چھپے ہوئے عسکریت پسند درجہ حرارت میں کمی کے پیش نظر اپنا ٹھکانہ تبدیل کر کے رہائشی علاقوں میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم باغات کے ساتھ ساتھ جنگلات میں بھی عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرحوم گیلانی سمیت جماعت اسلامی کی تین غیر منقولہ جائیدایں سیل کرنے کا حکم

Next Post

بے گھر بچوں کیلئے باز آباد کاری پالیسی منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
Next Post
بے گھر بچوں کیلئے باز آباد کاری پالیسی منظور

بے گھر بچوں کیلئے باز آباد کاری پالیسی منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.