ممبئی//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ممبئی میں ’بدلتا جموں کشمیر‘ کانفرنس میں شرکت کی اور جموں و کشمیر کی نمایاں طور پر مضبوط اور لچکدار ترقی کی کہانی کاخاکہ پیش کیا۔
یو ٹی کے تبدیلی کے سفر پر بات کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’جموں کشمیر سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے یو ٹیز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میںیو ٹی نے جو ترقی کی ہے اس نے لوگوں کو نئی امید اور اعتماد دیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں جس رفتار سے پی ایم ای جی پی، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، اور منصوبوں کی تکمیل اس رفتار سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ترقی کی تیز رفتار، بہتر سماجی و اقتصادی پیرامیٹرز، تمام ترجیحی شعبوں میں بے مثال ترقی‘بڑے پیمانے پر سیاحوں کی آمد، اور صنعتی سرمایہ کاری پرامن اور خوشحال جموں کشمیر کی گواہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سماج کے ہر طبقے کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی اور تمام شہریوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر بنایا اور خواہش مند معاشرے کو یکساں مواقع فراہم کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوان جموں و کشمیر کا روشن مستقبل لکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے معاشی ترقی کو تیز کرنے اور ہماری نوجوان آبادی کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے معاون اسکیمیں اور پالیسیاں بنانے کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
سنہا نے کہا’’ہم نے عوام دوست طرز حکمرانی کے نفاذ، نئے کاروبار اور صنعتوں کے قیام میں جو مشکلات درپیش تھیں انہیں دور کر دیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ سب کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے’’آرٹیکل ۳۷۰ علیحدگی پسندی، دہشت گردی‘اقرباپروری، امتیازی سلوک اور بدعنوانی کی جڑ تھی اور جموں و کشمیر کو پسماندہ رکھا۔ ماضی سے وقفے کے تین سال بعد، یہ ایک نئے ترقیاتی سفر پر آگے بڑھ رہا ہے‘‘۔
سنہا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام اور بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن اور سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے۔ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ایک عالمی اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرا ہے اور کامیابیاں جموں کشمیر کو ملک کو مضبوط بنانے اور جدید ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دے رہی ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کی بحالی اور فروغ پر بھی بات کی جیسا کہ فلم کی شوٹنگ کی ترجیحی منزل اور ممبئی فلم انڈسٹری کے ساتھ اس کا مضبوط رشتہ ہے۔