سری نگر/۵دسمبر
جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کی درگمولہ اور ضلع بانڈی پورہ کی حاجن اے ضلع ترقیاتی کونسل کی نشستوں کے ضمنی کی پولنگ پیر کی صبح شدید سردیوں کے بیچ شروع ہوگئی۔
حاجن ڈی ڈی سی حلقہ میں صبح 11 بجے تک 34.43 فیصد اور ڈرگمولہ میں 15.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
درگمولہ میں پولنگ بوتھ کے باہر ایک ووٹر نے میڈیا کے ساتھ بتا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مسائل کے حل کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بجلی، پانی سڑک اور دیگر مسائل در پیش ہیں جن کو حل کرنے کے لئے ہمیں ایک نمائندے کو چننا ہے تاکہ کل ہم اس کے پاس جا کر مسائل کا حل تلاش کریں۔ایک اور ووٹر نے کہا کہ ہم ترقی کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہونے چاہئے تاکہ عوام کی حکومت بن سکے ۔
بتادیں کہ درگمولہ نشست کو اسمبلی انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے درمیان سیمی فائنل مانا جاتا ہے ۔