جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-04
in تازہ تریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۴دسمبر

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ڈرائیور سمیت تین افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یکم دسمبر کو پولیس اسٹیشن چاڈورہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ ہرد ہ پورہ چاڈورہ میں ٹپر زیر نمبر JK04A/6869نے سکوٹی زیر نمبر JK04G/6003کو ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی پر سوار دو افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ زخمیوں کی بعد میں شناخت عبید شفیع ولد محمد شفیع آخون ساکن نملہ بل پانپور اور ہزیب احمد یتو ولد طاریق احمد ساکن ناگام چاڈورہ کے بطور ہوئی ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے اس ضمن میں 195کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ 2دسمبر کے روز عبید شفیع صدر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیاض احمد شیخ ولد محمد عبداللہ شیخ ساکن گوپال پورہ واتھورہ پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں پیش ہوا اور بتایا کہ ٹپر وہی چلا رہا تھا۔

اُن کے مطابق مذکورہ شخص سے پوچھ تاچھ کے بعد پتہ چلا کہ اصل یں ٹپر زاہد احمد گوجری ولد عبدالرشید ساکن راولپورہ سری نگر چلا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق پولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ٹپر ڈرائیور زاہد کے پاس گاڑی چلانے کی خاطر لائسنس ہی نہیں اور اُس نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر اپنے دوست کو پولیس اسٹیشن جانے کی صلاح دی۔

انہوں نے کہاکہ زاہد احمد گوجری ولد عبدالرشید گوجری ساکن راولپورہ سری نگرکو حراست میں لے اُس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 195زیر دفعات 279,304کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی کے مالک عبدالرشید گوجری ولد عبدالرزاق گوجری ساکن راولپورہ سری نگر کو بھی حراست میں لیا گیا کیونکہ اُس نے اپنے بیٹے کو لائسنس کے بغیر ہی گاڑی چلانے کی اجازت دی جبکہ دوست کو بچانے کی خاطر پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے والے شخص فیروز احمد شیخ کوبھی حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں کمسنوں اور ان لوگوں کے حوالے نہ کریں جن کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پائین شہر کے چھتہ بل علاقے میں بھیانک آتشزدگی چار مکان خاکستر، فائر مین سمیت تین زخمی

Next Post

جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی: رویندر رینا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
Next Post
’لوگوں کے تعاون سے خوبصورت جموں کشمیر تعمیر کریں گے‘

جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی: رویندر رینا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.