سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو۵۸ویںیوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ بی ایس ایف پوری قوت وہمت کے ساتھ ملک کی سالمیت و خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے ۔
بتادیں کہ بی ایس ایف اپنا ۵۸واں یوم تاسیس منا رہا ہے ملک کے سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اس فورس کا قیام یکم دسمبر۱۹۶۵میں عمل میں لایا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں بی ایس ایف کو یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا’’یوم تاسیس پر بی ایس ایف انڈیا کے اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘‘۔
سنہانے کہا’’دفاع کی پہلی دیوار کے بطور بی ایس ایف پوری طاقت اور مثالی جرات کے ساتھ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے ‘‘۔
ایل جی کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’میں بی ایس ایف جوانوں کی عظیم قربانیوں اور بے مثال بہادری کو سلام کرتا ہوں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ بی ایس ایف میں فی الوقت۱۹۳ویںبٹالین پر مشتمل ہے جن میں۶۵ء۲لاکھ اہلکار شامل ہیں جو ملک کے سرحدوں پر تعینات ہیں۔