سرینگر/29نومبر
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے دولت پورہ چاڈورہ میں منگل کی صبح تیندوے کو مین شاہراہ پر گاڑی کے نیچے آرام کرتے ہوئے پایا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی منگل کی صبح لوگ گھروں سے باہر آئے تو اُن کے پیروں تلے اُس وقت زمین کھسک گئی جب انہوں نے تیندوے کو گاڑی کے نیچے دیکھا ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے اس بارے میں والڈ لائف محکمہ کو آگاہ کیا چنانچہ ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور کارروائی شروع کی۔
بتادیں کہ دسمبر کے مہینے میں جب اوپری جنگلی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیائختم ہو جاتی ہے تو جنگلی جانور اپنی پیٹ کی آگ کو بجھانے کی خاطر رہائشی بستیوں کی طرف رخ کرتے ہیں ۔