جموں//
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے پیر کو ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کا تین روزہ دورہ شروع کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی اس میں نئے لوگوں کے شامل ہونے سے مضبوط ہو رہی ہے۔
کانگریس کے سابق رہنما نے جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں متعدد لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
آزاد نے نامہ نگاروں سے کہا ’’بہت سارے لوگ دوسری پارٹیاں چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے اچھی بات ہے۔ اس سے ہماری پارٹی مضبوط ہوتی ہے‘‘۔
جموں و کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ میں جب بھی کسی بھی جگہ جاتا ہوں تو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔
یونین ٹیریٹری میں رائے دہندگان کی تعداد میں اضافے کے بارے میں پوچھے جانے پر آزاد نے کہا’’ایک طویل عرصے سے ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی نہیں کی گئی تھی۔‘‘