سرینگر/۵۲ نومبر
موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز کے بعد، محکمہ سکول ایجوکیشن نے کشمیر اور جموں ڈویڑن کے سرمائی علاقوں میں دسمبر5 سے 19 دسمبر تک مرحلہ وار سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دسمبر5 سے مرحلہ وار موسم سرما کی تعطیلات کے لیے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان۔
عہدیدار نے بتایا کہ ”5ویں جماعت تک پرائمری سطح کی کلاسوں کے لیے، چھٹیوں کا اعلان دسمبر5 سے کیا جائے گا“۔
عہدیدارنے یہ بھی کہا ” 6ویں سے 8ویں جماعت کے لیے، موسم سرما کی تعطیلات کے لیے اسکولوں کی تعطیلات کا اعلاندسمبر12 کیا جائے گا ۔“
عہدیدار نے مزید کہا کہ سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری سطح کے طلباءکی صورت میں دسمبر19 سے چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک دن پہلے ہی ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (DSEK) نے حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات مرحلہ وار انداز میں دسمبر1 تا 10 دسمبر کے درمیان اعلان کی جائیں۔
۔