سرینگر/25 نومبر
جموں وکشمیر سٹیٹ الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے درگمولہ (کپوارہ) اور حاجن اے (بانڈی پورہ) کے ڈی ڈی سی حلقوں کی دو بارہ پولنگ کے لئے پانچ دسمبر تک کسی بھی ایگزٹ پول پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن اتھارٹی (سٹیٹ الیکشن کمیشن) جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے دفعہ36 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈی ڈی سی حلقہ درگمولہ (کپوارہ) اور حاجن (بانڈی پورہ) کے دو بارہانتخابات کے دوران کسی بھی ایگزٹ پول کے منعقد کرنے پر پابندی عائد کرتی ہے ۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ ایگزٹ پول کے نتائج پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا یا کسی دوسرے طریقے سے پانچ دسمبر 2022 کے دو بجے تک (جب تک دوبارہ پولنگ کے مکمل ہونے کا وقت مقرر ہے ) شائع ہونے یا ظاہر ہونے پر پابندی عائد ہے ۔