جموں/25 نومبر
عام آدمی پارٹی نے جمعے کے روز یہاں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کو ٹال رہی ہے ۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے ۔
اس موقع پر ہرش دیو سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے کہنے پر جموں و کشمیر میں چنا¶ نہیں کر وائے جا رہے ہیں۔
سنگھ نے کہا”چنا¶ کو لگاتار ٹالا جا رہا ہے بی جے پی زمینی سطح پر اکھڑ چکی ہے اب الیکشن کمیشن پر دبا¶ ڈالا جا رہا ہے “۔
ان کا کہنا تھا کہ سال2018 میں یہاں اسمبلی بند ہوئی ہے تب سے یہاں جمہوری نظام کو بحال نہیں کیا جا رہا ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ بی جے پی اپنے منظور نظر لیڈروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں حکومت چلانا چاہتی ہے ۔ان کا الزام تھا کہ یہاں رشوت کا بول بالا ہے اور لوگوں کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔