جموں/24نومبر
جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے ناشری ناکہ کے پاس منی بس سے سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی برآمد کی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔
اطلاعات کے مطابق رام بن میں ناشری ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ایک منی بس کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے ایک مشتبہ بیگ برآمد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے فوری طورپر بی ڈی ایس اسکارڈ کو طلب کیا جنہوں نے بیگ سے آئی ای ڈی برآمد کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ گاڑی رام بن سے بٹوٹ کی طرف جارہی تھی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔