ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہندوستان میں بھی پاکستان جیسے مسائل ہیں لیکن ہمسایہ ملک کی حالت ہم سے بہت بہتر :پاک تجزیہ کار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-20
in مقامی خبریں
A A
ہندوستان میں بھی پاکستان جیسے مسائل ہیں لیکن ہمسایہ ملک کی حالت ہم سے بہت بہتر :پاک تجزیہ کار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

اسلام آباد//
پاکستانی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی، نسلی اور مذہبی انتہا پسندی سمیت کئی مسائل ہیں اور وہاں حکومت کرنا پاکستان کی طرح آسان کام نہیں ہے ، لیکن یہ ہر لحاظ سے آج پاکستان سے بہتر ہے ۔
تجزیہ کاروں نے کہا’’پاکستان کی پوزیشن۱۹۸۰کی دہائی تک بہت سے معاشی پیمانوں میں ہندوستان سے بہت بہتر تھی، لیکن۱۹۹۰کی دہائی کے اوائل میں لائسنس راج کے خاتمے نے پاکستان کو کئی طریقوں سے پیچھے چھوڑ دیا۔ آج ہندوستان کی سالانہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان سے۴۰گنا زیادہ ہے ۔ ان کے مرکزی بینک کے ذخائر ۵۸۰بلین ڈالر سے زیادہ ہیں اور ہمارے آٹھ ارب ہیں۔ آج بھارت انسانی ترقی کے کئی پیمانوں میں پاکستان سے بہت آگے ہے ‘‘۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اس قدر خراب ہیں کہ بنگلہ دیش جس کا رقبہ اس ملک کے صوبہ سندھ کے برابر ہے اور اس کا زیادہ تر رقبہ زیر آب ہے ، جو وسائل کے لحاظ سے انتہائی غریب ملک ہے اور جہاں کرپشن عروج پر ہے ‘ مطلق العنان حکومت ہے وہ بھی آج تقریباً تمام سماجی اور معاشی معاملات میں پاکستان سے آگے ہے جس میں آمدنی، برآمدات، تعلیم، آبادی پر کنٹرول، متوقع زندگی جیسے معاملات شامل ہیں۔
پاکستان کی فی کس آمدنی جنوبی ایشیائی ممالک میں نیپال کے علاوہ باقی تمام ممالک سے کم ہے ، صورتحال اس قدر خراب ہے کہ یہاں ہماری صورتحال سب صحارا افریقہ کے ممالک کی اوسط سے بھی کم ہے ۔ تعلیم، بچوں کی اموات جیسے مسائل پر ہم بہت بری حالت میں ہیں۔ یہاں پاکستان میں ہم اکثر اس بات میں الجھ جاتے ہیں کہ ملک میں صدارتی راج ہو یا جمہوری نظام ہو یا فوجی حکمرانی بھی ہو جبکہ دیگر معاملات میں ہم سست روی کا شکار ہیں۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ پاکستان میں کس قسم کی حکومت ہونی چاہیے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں گزشتہ۷۵سالوں میں جتنی بھی حکومتیں رہیں، ملک میں معاشی ترقی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت، تعلیم اور صحت اور یہاں تک کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی جیسے معاملات میں بھی کام نہیں کر سکے ۔ یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ ہمارے ملک کی حکومتیں ملک کو درپیش بڑے مسائل کے حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
تجزیہ نگاروں نے کہا کہ مسائل کس ملک میں نہیں ہوتے لیکن ہمارے ملک کی حکومت مسائل سے گریز کرتی رہتی ہے جس کی وجہ سے مسائل ناسور بن جاتے ہیں۔ بات چاہے آبادی کی پالیسی سے لے کر تعلیم تک، انتہا پسندی سے لے کر بجٹ سازی تک اور تجارتی خسارے تک، مقامی خود مختاری سے لے کر نجکاری تک، ترقی سے لے کر لوگوں کی آمدنی کے وسیع تنوع تک کچھ بھی ہوہماری حکومتیں ان مسائل کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ ہم عید کے چاند جیسے عام معاملات کو بھی حل نہیں کرسکتے ۔
تجزیہ کاروں نے کہا’’مثال کے طور پر، جنرل مشرف کے دور میں ملک پر۲۵ بلین ڈالر کا گردشی قرضہ تھا، جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور میں بڑھ کر۵۰۰بلین ڈالر ہوگیا اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے دور میں۱۱۰۰بلین ڈالر اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں۲۵۰۰بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ ان میں سے کسی حکومت کے پاس اس معاملے کو حل کرنے کا وقت نہیں تھا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج یہ معاملہ بے قابو ہو چکا ہے ۔
زیادہ تر لوگ پاور سیکٹر میں کام کر رہے ہیں لیکن بجلی کی چوری، بجلی کی تقسیم کے دوران ہونے والے نقصان وغیرہ جیسے مسائل حل نہیں ہوئے اور یہ اس وقت تک ہوبھی نہیں سکتا جب تک ہم نجکاری کو دانشمندی سے نہیں اپناتے ۔ کوئی بھی ملک ہو، خواہ وہ انتہائی غریب ملک ہی کیوں نہ ہو، وہاں کے امیر لوگوں کی نظریں معاشی ترقی پر نہیں، بلکہ اپنے لیے پیسہ کمانے پر ہوتی ہیں، وہ معیشت میں بڑے حصے پر نظریں جمائے رکھتے ہیں۔ یہ صرف ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ ہی ہوتے ہیں جوملک کی ترقی کے لیے سوچتے اور اس کیلئے کام کرتے ہیں۔
تجزیہ نگاروں نے کہا کہ کوئی بھی ملک موثر حکومت اور مضبوط معاشی پالیسیوں کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہم اس میں مسلسل ناکام رہے ہیں۔ اگر ہم تعلیم کا معاملہ لیں تو ہمارے ملک میں حکومت تعلیم پر ہر سال۲۰۰۰بلین روپے خرچ کرتی ہے لیکن اسکول جانے والے بچوں کی نصف تعداد اسکول جا ہی نہیں رہی ہے ۔ جو لوگ ہائی اسکول وغیرہ پاس کر چکے ہیں، ان کا لیول اتنا خراب ہے کہ وہ ریاضی کے آسان سے سوال بھی حل نہیں کر سکتے ، کچھ لکھ بھی نہیں سکتے ہیں۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس میں بہتری نہیں لائی جا سکتی لیکن یہ وسائل کی کمی سے زیادہ قوت ارادی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ۔ پاکستان دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے اور ہم ہر سال دنیا کی آبادی میں۵ء۵ملین کا اضافہ کردیتے ہیں اور حد تو یہ ہے کہ چاہے صوبے کی حکومتیں ہوں یا ملک کی حکومت، کسی کو اس کی فکر نہیں۔ وہ آبادی کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتی، اسی لیے وہ ایسا کر بھی نہیں پا رہی ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ آبادی پر قابو پانے کیلئے بہت زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے ‘اس کیلئے صرف قوت ارادی اور صلاحیت کی ضرورت ہے لیکن اس کی کمی ہے ۔
ان کا ماننا ہے کہ سکیورٹی سسٹم کی خامیوں کی وجہ سے پاکستان کو ہزاروں بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ، اس میں بہتری لانا سب سے ضروری ہے ، لیکن پھربات وہیں آجاتی ہے ، اسکے لئے چاہئے صلاحیت، ایک پرعزم دماغ اورہمارے ملک کی حکومتوں میں اسی کی کمی رہی ہے ۔ ایسے حالات میں پی آئی ڈی ای سروے کرایاگیا جس میں یہ سمجھنے کی کوشش کی گئی کہ عام پاکستانی ملک کی حکومتوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، پھر جو نتائج سامنے آئے وہ ایسے ہیں کہ ۴۰فیصد پاکستانی ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان دنیا کا بدترین ملک ہے ۔ اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے اب سدھرنے کاوقت آگیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ ملک کے اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے کسی کو نہیں بخشاجائیگا‘

Next Post

گاندربل میں اے ٹی ایم فراڈ کا معاملہ پولیس نے حل کیا ملزم گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

گاندربل میں اے ٹی ایم فراڈ کا معاملہ پولیس نے حل کیا ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.