ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ شروع، کئی سڑکیں بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in تازہ تریں
A A
کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ شروع، کئی سڑکیں بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ 20اکتوبر

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کی علی الصبح سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا ۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سری نگر کے زبرون پہاڑی سلسلہ پر بھی ہلکی برف باری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔

بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل ہی وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی تھی اور باغ مالکان سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ وہ نقصان سے بچنے کےلئے درختوں سے پھل اتارنے اور کٹائی و دیگر امور کی انجام دہی میں کوئی تاخیر نہ کریں۔

وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کے صبح کی پو پھوٹنے سے قبل ہی برف باری شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کرنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔

وادی کے دوسرے سیاحتی مقامات پہلگام ، سونہ مرگ میں بھی رواں موسم کی پہلی برف باری سے سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے ہیں۔

سرحدی علاقوں میں لوگ جب جمعرات کی صبح بستر سے اٹھ کر باہر نکلے تو زمین نے سفید چادر اوڑھ لی تھی اور پہاڑوں پر بھی تازہ سفید چادر بچھ گئی تھی جس کی جاری برف باری سے چمک دھمک میں اضافہ ہو رہا تھا۔

ادھر برف باری کی وجہ سے تاریخی مغل روڑ ، بانڈی پورہ گریز روڑ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔

وادی کے میدانی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے سے ہی وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔

ریاض احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ امسال ابھی موسم ٹھیک ہی ہے لیکن بجلی کا حال بہت ہی برا ہے ۔ ایک اور شہری نے کہا کہ موسم کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی سری نگر ‘جموں قومی شاہراہ کا بند ہونا طے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں گراں بازاری اس قدر گرم ہو جاتی ہے کہ عام لوگوں کا جینا اجیرن بن جاتا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوگ سنتھن اور مرگن پاس سڑکوں پر سفر کرنے سے اجتناب کریں

Next Post

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے بارے پی سی بی کے بیان پر بھارت کا سخت ردعمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے بارے پی سی بی کے بیان پر بھارت کا سخت ردعمل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.