بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر کو اگلے سال ریل کے ذریعے کنیاری کماری سے جوڑ دیا جائیگا:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-11
in اہم ترین
A A
کشمیر اگلے سال ریل سے کنیاری کماری سے جڑجائیگا:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ اگلے سال ریل کے ذریعے کشمیر کنیا کماری سے جڑ جائے گا جبکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران یو ٹی کی کنیکٹوٹی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔
سِنہا آج یہاں ایس کے آئی سی سی سرینگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنرکاکہنا تھا کہ جموں کشمیر کو کنیکٹوٹی کا مسئلہ درپیش تھا لیکن گزشتہ تین برسوں میں اس ضمن میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے ہائی وے اور ٹنل پروجیکٹ چل رہے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر جتنا خوبصورت ہے اسی رفتار سے اس کی ترقی بھی ہو رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ جموںکشمیر میں مختلف قدرتی مقامات پر سال بھر سیاحوں کی آمدرہتی ہیں جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں ہیلی ٹوراِزم مارکیٹ کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے ۔ ہم ہیلی خدمات کی ترقی میںسہولیت اور مدد کے لئے پُر عزم ہیں۔ میں صنعتی کپتانوں کو اِس تبدیلی کے سفر میں شراکت دار بننے کی دعو ت دیتا ہوں۔‘‘
سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جدید معاشرے کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے مضبوط بنیادی ڈھانچہ ، تمام دیہاتوں تک سڑکوں کے رابطے ، مکانات ، دیہی بجلی ،قدرتی اور اِنسانی وسائل کے مکمل اِستعمال سے جموں وکشمیر یوٹی کے تعمیر نو کو یقینی بنایا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان بنیادی ڈھانچے کی سکیموں جیسے بھارت مالا ، ساگر مالا اور اُڑان کے مربوط عمل آوری کی راہ ہموار کررہا ہے۔
سِنہا نے وزیرا عظم نریندر مودی کی طرف سے متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی ہوابازی شعبے میں مسافروں کی آمدو رفت میں بے مثال ترقی ہوئی ہے اور اِسی طرح ’ادے دیش کا عام ناگرگ‘ کے نظریۂ پر عمل کرتے ہوئے عام آدمی کی اُمنگوں کو پورا کرنے کیلئے پروازوں کے راستوں، ہوائی جہازوں اور بہتر علاقائی ہوائی رابطے میںاِضافہ ہوا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ مختصر وقت میں وزیر اعظم کی رہنمائی میں۶۵ہوائی اڈے‘۸ہیلی پورٹ اور ۲واٹر ائیروڈروم ٹائر۔دوم اور ٹائر ۔ سوم شہروں میں چلائے گئے اور جلد ہی ہندوستان مستقبل قریب میں ٹاپ ۱۰؍ایئر فریٹ مارکیٹوں میں شامل ہو جائے گا۔
سنہانے کہا کہ اے ٹی ایف پر ویٹ کو۵ء۲۶فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر نے اور جموں ہوائی اڈے پر لوڈ پنالٹی کو ختم کرنے جیسے اہم فیصلوں نے جموںوکشمیر کے شہری ہوا بازی شعبے کو بحال کیا ہے ۔ان کاکہناتھا’’آج سرینگر ہوائی اَڈہ روزانہ پروازوں کی تعداد کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج سری نگر ہوائی اَڈے پر روزانہ۸۰ سے۱۰۰ پروازیں چل رہی ہیں۔
ایل جی نے مزید کہا کہ جموںکے ہوائی اڈے پر لوڈ پنلٹی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پروازوں کی تعداد میں اِضافہ ہوا ہے ۔ صوبہ جموں کے شہریوں کو دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں سفر کرنے کیلئے بہتر اور اِقتصادی سہولیات میسر آئی ہیں اور کاروباری شعبے کو بھی نئی تحریک ملی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے کے ہرطبقے کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے ہم نے پہلے ہی روڈ میپ ترتیب دیا ہے ۔ گذشتہ تین برسوں میں بہت کچھ حاصل ہوا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اور دیگر شعبوں میں قابل ذِکر پیش رفت جموںوکشمیر یوٹی کے لئے اَپنی مکمل صلاحیتوں کا ایک زبردست موقعہ پیش کرتی ہے۔
سنہا نے مزید کہا کہ سیاحتی شعبے میں کامیابیاںاور۷۵ بہترین مقامات کی ترقی ہمیں اَپنے ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور اِنسانی سرمائے کی توانائیوں اور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانے کے قابل بناتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع ترقی یوٹی کو آتما نر بھر جموںوکشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے میں کافی فائدہ فراہم کرتی ہے ۔ آج ہمارے پاس تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے ، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لئے مارکیٹ کو وسعت دے رہی ہے اور جموںوکشمیر کی معیشت کو ملک کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے صنعتی بنیادی کو وسیع کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رینگر ہوائی اڈے کے موجودہ ٹرمینل کو۲۰ہزار مربع میٹر سے۶۰ہزار مربع میٹر تک تین گنا بڑھایا جائے گا:سندھیا

Next Post

میں نے جو کیا نہرو نہ کرسکے:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نقش قدم پر چل کر میں نے مسئلہ کشمیر حل کیا :مودی

میں نے جو کیا نہرو نہ کرسکے:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.