پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پٹن تصادم :جاں بحق جنگجو آرمی ریکروٹمنٹ ریلی میں رخنہ ڈالنے کی فراق میں تھے:ایس ایس پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-30
in تازہ تریں
A A
پٹن تصادم :جاں بحق جنگجو آرمی ریکروٹمنٹ ریلی میں رخنہ ڈالنے کی فراق میں تھے:ایس ایس پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ 30 ستمبر

پولیس کا کہنا ہے کہ پٹن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مارے گئے دو جیش ملی ٹینٹ آرمی ریلی میں رخنہ ڈالنے کی فراق میں تھے ۔

متعلقہ

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

انہوں نے کہاکہ ایک بہت بڑے منصوبے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔

ایس ایس پی بارہ مولہ رائیس بٹ نے ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پٹن میں مارے گئے دو جیش جنگجو فوجی ریلی کو نشانہ بنانے کی فراق میں تھے ۔

بٹ نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے یدی پورہ پٹن علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور پولیس نے مشترکہ طورپر جمعے اعلیٰ الصبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ایس ایس پی نے کہاکہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو ملی ٹینٹ مارے گئے ۔

اُن کے مطابق مہلوک جنگجووں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کو بارہ مولہ میں آرمی ریکروٹمنٹ ریلی پر حملہ کرنے کا کام سونپ دیا گیا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے ممنوع تنظیم کا مشن ناکام بنایا ۔

بٹ نے مزید کہاکہ یہ آپریشن کلین تھا او راس دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد کا راستہ نہ اپنائیں ۔انہوں نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جاں و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ششی تھرور نے کانگریس صدر کے لیے نامزدگی داخل کیا

Next Post

صرف سیاست میں یہ سہولت ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

صرف سیاست میں یہ سہولت ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.